محکمہ خوراک صوبے میں شفافیت اورمیرٹ کی پالیسی پرگامزن ہے، قلندرلودھی
بدھ 13 اپریل 2016 19:15
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔13 اپریل۔2016ء)خیبرپختونخوا کے وزیر خوراک حاجی قلندر خان لودھی کی زیرصدارت صوبائی فوڈ کمیٹی کا ایک اجلاس بدھ کے روزان کے دفتر سول سیکرٹریٹ پشاور میں منعقد ہوا جس میں ایجنڈے میں شامل نکات بشمول ودہولڈنگ ٹیکس ،پاسکو ریکوری، بینکوں سے متعلق معاملات اوربردانہ، گنی بیگز کی خریداری سے متعلق معاملات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا اور ان پرعمل درآمد کے ضمن میں بعض اہم تجاویز پیش کی گئیں اور فیصلے بھی کیے گئے ۔
اجلاس میں سیکرٹری خوراک عصمت اللہ خان گنڈاپوراورڈائریکٹر خوراک محمد انورخان کے علاوہ خزانہ ،قانون اوردیگرمتعلقہ محکموں کے افسران نے بھی شرکت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ گندم کی خریداری پر کسی دوسرے صوبے میں ودہولڈنگ ٹیکس نافذ نہیں تاہم خیبرپختونخوا میں اس کے نفاذ کے باعث گندم کی خریداری میں مشکلات پیش آسکتی ہیں ۔(جاری ہے)
لہٰذفیصلہ کیاگیا کہ وود ہولڈنگ ٹیکس اورپاسکو سے واجبات کی وصولی کے معاملات کو از سرنوجائزہ لینے کے لئے پبلک اکاوٴنٹس کمیٹی کے سپرد کیا جائے ۔
اجلاس میں بینکوں سے لین دین کے معاملات سمیت بردانہ ،گنی بیگز کی خریداری کے معاملات پربھی غورخوض کیاگیا اوراس ضمن میں بعض قابل عمل تجاویز پیش کی گئیں۔صوبائی سیکرٹری خوراک نے اجلاس کو گندم کی خریداری کے مختلف مراحل کے بارے میں آگاہ کیا اوربتایا کہ ودہولڈنگ ٹیکس 6 فیصد کے حساب سے کسان کو ادا کرنا پڑے گا ۔جس کی وجہ سے کسان کونقصان کااندیشہ ہے جبکہ سال2015-16 کے دوران 483.6 ملین روپے وفاقی حکومت کوجائیں گے۔صوبائی وزیر خوراک نے اجلاس سے باتیں کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ نے صوبے کو چارارب روپے کی بچت کرکے مالی اعتبار سے فائدہ پہنچایا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ودہولڈنگ ٹیکس خیبرپختونخواکے علاوہ ملک کے کسی دوسرے صوبے میں نافذالعمل نہیں لہٰذااس پر عمل درآمد کی صورت میں گندم کی خریداری میں نہ صرف مشکلات پیش آسکتی ہیں بلکہ اس کی وجہ سے تین سے لیکر چار ارب روپے تک کاصوبے کونقصان کابھی اندیشہ ہے ۔انہوں نے کہا کہ محکمہ خوراک صوبے میں شفافیت اورمیرٹ کی پالیسی پرگامزن ہے اورآنے والے وقت میں اس کی کارکردگی مزید بہترطورپر سامنے آئیگی ۔انہوں نے متعلقہ افسران سے گندم کی خریداری کے عمل میں دیانتداری اورسخت محنت کے رحجان کو پروان چڑھانے کی ہدایت بھی کی ۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.