ٹیکسی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس ملازم جاں بحق

جمعرات 14 اپریل 2016 22:42

راولپنڈی۔14 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 اپریل۔2016ء) تھانہ صدر بیرونی کے علاقے میں ٹیکسی کی ٹکر سے موٹر سائیکل سوار پولیس ملازم جاں بحق ہو گیا ۔

(جاری ہے)

ریسکیو 1122کے مطابق جمعرات کی علی الصبح چکری روڈ پر ڈھوک تھتھال بنی سٹاپ کے قریب ایک نامعلوم ٹیکسی گاڑی نے موٹر سائیکل سوارنوجوان کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 31سالہ پولیس ملازم محمد ثاقب کی موقع پر موت واقع ہو گئی ۔ ریسکیو نے جاں بحق نوجوان کی لاش بے نظیر بھٹو ہسپتال منتقل کر دی ۔تھانہ صدر بیرونی پولیس کا کہنا ہے کہ پولیس ملازم کو ٹکر مارنے والے نامعلوم ٹیکسی ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ عنوان :