پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہے، اس کے ملازمین کی ترقیوں کا معاملہ اگلے تین ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا، وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید
جمعہ 15 اپریل 2016 12:32
اسلام آباد ۔ 15 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔15 اپریل۔2016ء) وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا ہے کہ پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہے، اس کے ملازمین کی ترقیوں کا معاملہ اگلے تین ماہ میں مکمل کرلیا جائے گا۔
(جاری ہے)
جمعہ کو ایوان بالا میں وقفہ سوالات کے دوران سینیٹر چوہدری تنویر خان، عتیق شیخ، ڈاکٹر اشوک کمار کے سوالات کے جواب میں وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات پرویز رشید نے کہا کہ پی ٹی وی ایک قومی ادارہ ہے، اسلام آباد، لاہور، کوئٹہ، کراچی، پشاور سمیت ہر جگہ اس کے اسٹیشن قائم ہیں۔
دوسرے چینلز کے مقابلے میں اس کے پروگراموں کا دورانیہ زیادہ ہوتا ہے۔ پی ٹی وی مختلف زبانوں میں تفریحی اور کھیلوں کے پروگرام بھی ٹیلی کاسٹ کرتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ فی الحال پی ٹی وی میں منظور شدہ اسامیوں پر کام کرنے والے ملازمین کام کے لحاظ سے پورے ہیں تاہم پیشہ ورانہ فہرست کے تحت ان کی تعداد میں کمی بیشی ہوتی رہتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پی ٹی وی میں ترقیوں کا عمل شروع ہو چکا ہے، تین ماہ میں یہ عمل مکمل کرلیا جائے گا۔ 15 فروری 2016ء تک پی ٹی وی کے مستقل ملازمین کی تعداد 4116 تھی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.