سندھ حکومت جیلوں میں موثر اصلاحات متعارف کرانے کا پختہ ارادہ رکھتی ہے، وزیراعلیٰ سندھ
حکومت نے جیلوں بارے اب تک جو کچھ کیا اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے، جیلوں کو اصلاح گھر میں تبدیل کیاجا سکے، سید قائم علی شاہ کا اجلاس سے خطاب
جمعہ 15 اپریل 2016 21:39
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔15 اپریل۔2016ء) وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا ہے وہ جیلوں میں مؤثر اصلاحات متعارف کرانے کا پختہ ارادہ رکھتے ہیں اور انکی حکومت نے جیلوں کے حوالے سے اب تک جو کچھ بھی کیا ہے اس میں مزید بہتری کی گنجائش ہے، تاکہ جیلوں کو اصلاح گھر میں تبدیل کیاجا سکے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے آج سپریم کورٹ کی ہدایات اور وفاقی محتسب کی سفارشات کی روشنی میں جیل کی اصلاحات کے حوالے سے منعقدہ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
اجلاس میں وفاقی محتسب کے نمائندہ شکیل درانی،وزیراعلیٰ سندھ کے پرنسپل سیکریٹری علم الدین بلو، سیکریٹری داخلہ سید جمال شاہ،آئی جی جیلزنصرت منگن اور دیگر نے شرکت کی۔وزیراعلیٰ سندھ سید قائم علی شاہ نے کہا کہ سندھ میں 12ہزار قیدیوں کی گنجائش کے حامل 25جیلیں ہیں جن میں 21ہزار قیدی رکھے گئے ہیں اور گنجائش سے زیادہ قیدی رکھنے کا معاملہ بھی بہت سارے مسائل کی جڑ ہے ،کیونکہ جیلوں کو اصلاح گھر بنانے کا مقصد ان موجودہ حالات میں حاصل نہیں ہو سکتا اور موثر اقدامات وقت کی اشد ضرورت ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
بھارت اور پاکستان ایک دن آزاد ہوئے آج وہ سپرپاور بننے کے خواب دیکھ رہا ہے اور ہم دیوالیہ پن کا شکار ہیں
-
گرمیوں میں سردی والا موسم، کئی سیاحتی مقامات پر برفباری سے سردی لوٹ آئی
-
خیبرپختونخواہ میں بلدیاتی ضمنی الیکشن، تحریک انصاف کلین سوئپ کرنے میں کامیاب
-
مرغی کے گوشت کی قیمت 1200 روپے کی ہوشربا سطح تک پہنچ گئی
-
نوازشریف کے پارٹی صدر بننے کا مطلب مزاحمتی بیانیہ نہیں ہے
-
موبائل ایپ پاک حج سے تمام انتظامات پیپر لیس کر دیے ، رہنمائی اور شکایات مکمل آٹومیٹ ہونگی
-
آرمی چیف سے ترک کمانڈر جنرل کی ملاقات، دفاعی تعلقات مضبوط بنانے کا عزم
-
آرمی چیف جنرل سید عاصم منیر سے ترک بری افواج کے کمانڈر جنرل سیلکوک بیریکتر اوغلو کی ملاقا ت، باہمی دلچسپی کے امور اور دوطرفہ دفاعی تعاون کو مزید بڑھانے کے اقدامات پر تبادلہ خیال
-
آرامکو نے گو پٹرولیم کے 40 فیصد حصص کا حصول کر لیا
-
صدر آصف علی زرداری نی ترک بری افواج کے کمانڈر ،جنرل سیلکوک بایراکتار اوغلو کو نشان پاکستان (ملٹری) سے نوازا
-
غزہ میں مستقل امن قائم کیے بغیر دنیا میں امن قائم نہیں ہو سکتا ، شہبازشریف
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے 1.1 ارب ڈالر قسط کی منظوری دے دی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.