دوبھارتی دوستوں نے 70ہزاردرہم کا انعام جیت لیا‘اپنی مرضی کے کسی بھی ملک میں چھٹیاں منانے جاسکتے ہیں
میاں محمد ندیم ہفتہ 16 اپریل 2016 12:27
شارجہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔16اپریل۔2016ء)دوبھارتی دوستوں نے 70ہزاردرہم کا انعام جیت لیا ہے -شارجہ میں ایک ہی کمپنی میں کام کرنے اور ساتھ رہنے والے دوبھارتی شہری نظام الدین نے شارجہ کے دوبئی ورلڈ ٹریڈسنٹرمیں جاری Gitex shopper 2016. نمائش سے 5ہزاردرہم کی الیکٹرونکس اشیاءاور موبائل فون خریدے جس پر پر انہیں شاپنگ مال انتظامیہ کی جانب سے کچھ ٹکٹس دیئے گئے جن کے کوپن انہوں نے مال میں رکھے گئے باکس میں ڈال دیئے-اگلے دن انہیں پتہ چلا کہ 20ہزاردرہم کا انعام جیت گئے ہیں مگر یہ انعامی رقم انہیں کیش کی صورت میں نہیں بلکہ اپنی مرضی کے کسی بھی ملک کی سیر کے اخراجات کی صورت میں ملے گی.
(جاری ہے)
اگلے دن وہ اپنے دوست شری کرن کے ساتھ دوبارہ گئے اور کرن نے شاپنگ کرکے کوپن حاصل کیئے جس پر کرن کا50ہزاردرہم کا انعام نکل آیا مگر ان کا انعام بھی نظام الدین کی طرح مشروط ہے کہ وہ اتنی رقم کے بدلے اپنی مرضی کے کسی بھی ملک کی سیرکے لیے جاسکتے ہیں . دونوں دوستوں کا کہنا ہے کہ ہماری خوش قسمتی ہے کہ ہم ایک جیسے انعام کے حقدارقرارپائے دونوں دوست اپنی‘اپنی مرضی کے کسی بھی ملک میں سیرکے لیے جاسکتے ہیں جس کے تمام اخراجات انعام دینے والی کمپنی اٹھائے گی -یہ امر دلچسپ ہے کہ پہلے ایک دوست نے شاپنگ کرکے کوپن حاصل کرکے قرعہ اندازی میں شامل ہوا اور دوسرا دوست ایک دن بعد شاپنگ کرکے قرعہ اندازی میں شامل ہوا مگر دونوں نے ایک ہی انعام جیتا انہوں نے بتایا کہ ہم نے بھارت اور دوبئی کے علاوہ کہیں سفر نہیں کیا ہماری خواہش کہ ہم پیرس یا سوئٹزرلینڈجائیں دوبئی ورلڈٹریڈ سنٹرکے منیجنگ ڈائریکٹر حسن مصفرکا کہنا ہے کہ وہ پہلی دفعہ ایسا اتفاق دیکھیں رہے ہیں. اور ایسا بہت ہی کم ہوتا ہے کہ ایک سا انعام جیتے والے نہ صرف ایک دوسرے کو جانتے ہوں بلکہ گہرے دوست اور ایک ہی جگہ کام کرتے ہوں-
مزید اہم خبریں
-
یورپ: وباء اور بچوں میں موٹاپے کے درمیان تعلق پر رپورٹ
-
تارکین وطن کی کشتی الٹنے سے ہلاکتوں پر یو این اداروں کا اظہار افسوس
-
میانمار میں غلط معلومات اور نفرت انگیزی پر یو این کو تشویش
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.