لندن یاترا حکمرانوں کے کسی کام نہیں آئے گی‘شریف خاندان میں دراڑیں اقتدارکی ہوس کانتیجہ ہیں‘نوازشریف اقتدار بچانے کیلئے زرداری کی منت سماجت کررہے ہیں جو خودکسی دوسرے کاسہاراڈھونڈرہاہووہ انہیں کس طرح بچاسکتا ہے ‘ حکمرانوں کے اپنے ان کیلئے قبرکھودرہے ہیں‘ میاں نوازشریف اچھے دوست بنے نہ انہیں اچھے دوست ملے
آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد کا اعلیٰ سطحی اجلاس سے خطاب
ہفتہ 16 اپریل 2016 17:38
لندن (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔16 اپریل۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ برطانیہ کے مرکزی چیف ایڈوائزر چودھری محمدالطاف شاہد نے کہا ہے کہ لندن یاترا حکمرانوں کے کسی کام نہیں آئے گی۔شریف خاندان میں دراڑیں اقتدارکی ہوس کانتیجہ ہیں ۔ میاں نوازشریف اقتداربچانے کیلئے آصف زرداری کی منت سماجت کررہے ہیں مگر جو خودکسی دوسرے کاسہاراڈھونڈرہاہووہ انہیں کس طرح بچاسکتا ہے ۔
نوازشریف زندگی بھر خودکسی کے اچھے دوست بنے اور نہ انہیں کبھی اچھے دوست ملے۔ نوازلیگ کاجعلی مینڈیٹ میاں نوازشریف کی سیاست اورجمہوریت کیلئے بوجھ بن گیا ہے ۔وزیراعظم میاں نوازشریف کے موجودہ پانچ پیارے وفاقی حکومت اورجمہوریت کیلئے قبرکھودرہے ہیں۔ وہ اے پی ایم ایل کے اعلیٰ سطحی اجلا س سے خطاب کررہے تھے ۔(جاری ہے)
چودھری محمدالطاف شاہد نے مزید کہا کہ اگرمیاں نوازشریف مردم شناس ہوتے توماضی میں دوبار ایوان اقتدار سے نکالے نہ جاتے ۔
کوئی دوسرا نہیں بلکہ ان کے اپنے معتمد وزراء ان کی تانگیں کھینچنے کے درپے ہیں۔انہوں نے کہا کہ وہ لوگ میاں نوازشریف کیلئے اپنا سیاسی مستقبل تاریک کرنے کیلئے تیار نہیں ۔''ہم میاں نوازشریف سے ہزارگنابہتروزیراعظم بن سکتے ہیں''،یہ ان وزراء کاخیال ہے ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کاآئندہ وزیراعظم اورپنجاب کاوزیراعلیٰ موجودہ حکمران خاندان سے ہرگز نہیں ہوگا۔اپنے بچوں کی ''تیاری'' کیلئے قومی وسائل نچھاورکرنیوالے عنقریب نیب کے شکنجے میں آنیوالے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ پرویز مشرف کی قیادت میں ہماری جماعت آئندہ عام انتخابات میں چاروں صوبوں میں اپ سیٹ کرنے کی پوزیشن میں ہے۔ پرویز مشرف اورعوام کے درمیان کوئی دیوارکھڑی نہیں کرسکتا ،مسند اقتدار میں پرویز مشرف کی شاندارواپسی یقینی ہے۔اے پی ایم ایل وفاق سمیت چاروں صوبوں میں حکومت بنائے گی اورعوام راج کریں گے ۔انہوں نے کہا کہ ایک سازش کے تحت ہمارے قائد کوبوگس مقدمات میں الجھایا گیا اورانہیں علاج کیلئے بیرون ملک جانے سے روکاگیا لیکن جس کے ساتھ عوامی طاقت ہو اس کاراستہ نہیں روکاجاسکتا ۔
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.