کراچی، انسداد دہشت گردی عدالت کا سی ٹی ڈی افسرکو شوکازنوٹس

ہفتہ 16 اپریل 2016 22:08

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔16 اپریل۔2016ء) کراچی کی انسداد دہشت گردی عدالت نے ایم کیوایم کے پانچ کارکنان کے خلاف کیس میں عدم حاضری پرسی ٹی ڈی افسرکو شوکازنوٹس جاری کردیا۔

(جاری ہے)

انسداددہشت گردی عدالت میں بھارتی خفیہ ادارے را سے تعلق اور تخریب کاری کے الزام کے تحت گرفتارایم کیوایم کے پانچ کارکنان کے خلاف کیس کی سماعت ہوئی۔عدالت نے سی ٹی ڈی انسپکٹرسہیل خان کی عدم پیشی پربرہمی کا اظہارکیااورشوکاز جاری کرتے ہوئے آئندہ سماعت پرطلب کرلیا۔ملزمان میں عبدالجبارعرف ٹینشن ،محسن ،خالد،عادل انصاری اورندیم شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :