وکٹیں گرانے والے پتلی گلی کا راستہ دیکھ کر رکھیں، فاروق ستار
مصطفی کمال پہلے بھی مشورے لیتے تھے، اب میڈیا کے ذریعے مشورے لینا چاہ رہے ہیں
بدھ 20 اپریل 2016 22:17
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔20 اپریل۔2016ء) ایم کیو ایم کے رہنما فاروق ستار نے کہا ہے کہ وکٹیں گرانے والے پتلی گلی کا راستہ دیکھ کر رکھیں کیونکہ 2018 کے انتخابات میں عوام ان کی وکٹیں گرائیں گے۔جامعہ کراچی میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے ایم کیو ایم رہنما فاروق ستارنے کہا کہ ایم کیو ایم پر سے یہ الزام آہستہ آہستہ صاف ہورہا ہے کہ ہماری جماعت میں آنے کا راستہ ہے جانے کا نہیں۔
لوگ اپنی مرضی سے جارہے ہیں لیکن عوام ایم کیو ایم کے ساتھ جڑے رہیں گے۔ مصطفی کمال پہلے بھی مشورے لیتے تھے۔ اب میڈیا کے ذریعے مشورے لینا چاہ رہے ہیں، میرا انہیں مشورہ ہے کہ ضد اور بچپنا چھوڑ دیں اور اچھے بچے بن کر اپنی غلطی کا احساس کریں۔ دریاکبھی الگ نہیں بہتا،اسے سمندرمیں جاناپڑتا ہے۔(جاری ہے)
وکٹیں گرانے والے پتلی گلی کاراستہ دیکھ کر رکھیں اور 2018 کے انتخابات میں عوام ان کی وکٹیں گرائیں گے۔
فاروق ستار نے کہا کہ پانامالیکس کے حوالے سے پورے ملک میں بے چینی اوراضطراب ہے، اس پر قومی مشاورت ضروری ہے، حکومت کا فرض ہے کہ ایسا انکوائری کمیشن بنائے جس پر پوری قوم کو اعتماد ہو۔ اشتعال کی سیاست نہیں ہونی چاہئے، جمہوریت کیغبارے میں کوئی لیک نہیں ہونی چاہئے۔جامعہ کراچی سے متعلق ایم کیو ایم کے رہنما نے کہا کہ تعلیم کے بغیر ہم آگے نہیں بڑھ سکتے، آئندہ چند سالوں میں جامعہ کراچی پاکستان کی صف اول کی جامعہ ہوگی، جامعہ کراچی آکر محسوس ہوا یہ صرف لڑکیوں کی جامعہ رہ گئی ہے، سیاست کا بگاڑ ختم کرنے کے لئے ہماری بیٹیاں زیادہ آگے آئیں گی ۔ جامعہ کراچی کے طلبا کیلئے پوائنٹس کے علاوہ ٹرین بھی چلائیں گے اورجامعہ کی زمینوں کو قبضہ مافیہ سے بچائیں گے جب کہ قبضہ مافیا سے چھڑائی گئی زمینوں پر لیبارٹریز بنائیں گے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
-
گورنر سندھ کی ہدایت پر 2ہزار سے زائد قلیوں میں راشن بیگز تقسیم
-
بھارتی گلوکار سدھو موسے والا کا قاتل امریکا میں قتل کر دیا گیا
-
شہبازشریف وزیراعظم بن تو گئے ہیں لیکن معتبر یا کوئی قانونی حیثیت نہیں ہے
-
پی ٹی آئی کا مولانا فضل الرحمن کو احتجاجی تحریک میں شامل ہونے کی دعوت دینے کا فیصلہ
-
بانی پی ٹی آئی باہر آئیں گے تو ملاقات بھی ہوگی اور گلے شکوے بھی ہوں گے
-
چیئرمین سینیٹ کاسیکرٹری سینیٹ محمد قاسم صمد خان کی ریٹائرمنٹ کے موقع پر خراج تحسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.