صدر اوبامہ کی سعودی فرمانرواشاہ سلیمان سے ملاقات

دوطرفہ تعلقات ، شام تنازعے سمیت علاقائی و عالمی امورپرتبادلہ خیال

بدھ 20 اپریل 2016 22:20

صدر اوبامہ کی سعودی فرمانرواشاہ سلیمان سے ملاقات

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔20 اپریل۔2016ء) امریکی صدرباراک اوبامہ نے اپنے دورہ سعودی عرب میں سعودی فرمانرواشاہ سلیمان سے ملاقات کی ہے جس میں دوطرفہ تعلقات ، شام تنازعے سمیت علاقائی و عالمی امورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

(جاری ہے)

بدھ کے روزامریکی صدر سعودی عرب کے دورے پرریاض پہنچے جہاں انہوں نے شاہی محل میں سعودی فرمانرواشاہ سلیمان سے ملاقات کی جس میں دونوں رہنماؤں کے درمیان امریکہ اورسعودی عرب کے تعلقات ، دوطرفہ تعاون کے فروغ،دہشت گردی کے خلاف جنگ ، علاقائی بحرانوں ، مشرق وسطیٰ کی صورتحال اوردیگرامورپرتبادلہ خیال کیاگیا۔

متعلقہ عنوان :