مکہ مکرمہ میں 2 منزلہ عمارت منہدم، 2 افراد جاں بحق

muhammad ali محمد علی جمعرات 21 اپریل 2016 01:48

مکہ مکرمہ میں 2 منزلہ عمارت منہدم، 2 افراد جاں بحق
مکہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔20 اپریل۔2016ء) مکہ مکرمہ میں 2 منزلہ عمارت منہدم ہو جانے کے باعث 2 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے شہر مکہ مکرمہ میں بدھ کی شام ایک افسوسناک حادثہ پیش آیا ہے۔

(جاری ہے)

ایک 2 منزلہ عمارت منہدم ہو جانے کے باعث 2 افراد جاں بحق جبکہ متعدد زخمی ہوئے ہیں۔ سعودی سول ڈیفنس کی جانب سے امدادی کاروائیاں جاری ہیں اور اب تک 4 زخمیوں کو ملبے تلے سے نکالا جا چکا ہے۔ عمارت کے منہدم ہو جانے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

متعلقہ عنوان :