پیپلز پارٹی احتساب کے حق اور بدعنوانی کیخلاف ہے،یوسف رضا گیلانی
جمعرات 21 اپریل 2016 12:24
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔21 اپریل۔2016ء) سابق وزیر اعظم یوسف رضا گیلانی نے کہا ہے کہ کرپشن کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان کے حق میں ہوں،پیپلز پارٹی احتساب کے حق اوربد عنوانی کے خلاف ہے،راجن پورکے کچے کے علاقے میں فوج بلانے کامطلب پولیس ناکام ہوگئی،چھوٹوگینگ کے خلاف آپریشن نے ثابت کر دیا ہے کہ پنجاب میں نوگوایریا موجودہیں،پنجابی طالبان ملک کوعدم استحکام سے دوچارکررہے ہیں،پنجاب سے چھوٹوگینگ سمیت تمام جرائم پیشہ عناصرکاخاتمہ ضروری ہے،پانامالیکس کے معاملے پر پارٹی قیادت فیصلہ کرے گی،میمو گیٹ معاملے پر ہم پر کوئی دباوٴ نہیں تھا،ٹڈاپ کیس میں 19مئی کوفردجرم کے لیے عدالت نے بلایاہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے جمعرات کے روز کراچی میں میڈیا سے گفتگو کے دوران کیا۔(جاری ہے)
سابق وزیر اعظم اور رہنما پیپلز پارٹی یوسف رضا گیلانی نے کہا کہ پاکستان میں کہیں بھی نو گو ایریا نہیں ہو نا چاہیے،پنجاب میں چھوٹوگینگ کے معاملے پرکئی رازافشاں ہو نے کے ساتھ ہمارے موقف کی تائید بھی ہو گئی ہے،ہمارا موقف تھا پنجابی طالبان ملک کوعدم استحکام سے دوچارکررہے ہیں،پنجاب سے چھوٹوگینگ سمیت تمام جرائم پیشہ عناصرکاخاتمہ ضروری ہے،چھوٹو کی معلومات پرآگے کی حکمت عملی متعین ہونی چاہیے۔
کرپشن کے حوالے سے آرمی چیف جنرل راحیل شریف کے بیان سے متعلق انکا کہنا تھا کہ کرپشن کے حوالے سے آرمی چیف کے بیان کے حق میں ہوں سب کا احتساب ہونا چاہیے،پیپلز پارٹی احتساب کے حق اور بدعنوانی کے خلاف ہے۔پاناما لیکس کے حوالے سے انہوں نے کہا کہ پارٹی کوپاناما لیکس کے حوالے سے موقف دیدیاہے جس سے متعلق فیصلہ پارٹی قیادت کرے گی۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.