کراچی، سی ٹی ڈی کی کارروائیاں، پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزام میں 10 افراد گرفتار
جمعرات 21 اپریل 2016 16:27
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) کراچی کے مختلف علاقوں میں سی ٹی ڈی نے کارروائی کرتے ہوئے پولیس اہلکاروں پر حملے کے الزام میں 10 افراد کو گرفتار کر لیا۔ پولیس حکام کے مطابق ٹارگٹ کلنگ میں استعمال اسلحہ 10 سے زیادہ وارداتوں میں استعمال ہوا۔اورنگی ٹاوٴن میں 7 پولیس اہلکاروں کے قتل کے بعد قانون نافذ کرنے والے ادارے حرکت میں آگئے ہیں۔
ڈیفنس، شیریں جناح کالونی اور اورنگی ٹاوٴن میں کاونٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ نے چھاپوں کے دوران 10 مشبہ افراد کو حراست میں لے لیا ۔ انچارج سی ٹی ڈی نوید خواجہ کے مطابق زیر حراست افراد کو تفتیش کیلئے نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے۔ جہاں مشتبہ افراد سے اورنگی ٹاوٴن میں پولیس اہلکاروں کے قتل کے حوالے سے تحقیقات کی جارہی ہیں۔(جاری ہے)
دوسری جانب ذرائع کے مطابق رات گئے کراچی پولیس آفس میں آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ کی صدارت میں اعلی سطح کا اجلاس ہوا۔
اجلاس اورنگی ٹاوٴن میں 7 پولیس اہلکاروں کی شہادت کے پیش نظر بلایا گیا۔ اجلاس میں پولیس کے اعلی افسران نے شر کت کی۔ اجلاس میں پولیس افسران نے پولیو ٹیموں پر سیکیورٹی بڑھانے کی تجویز دی جبکہ آئی جی سندھ نے اجلاس میں مختلف کالعدم تنطیموں کے دہشتگردوں سمیت دیگر جرائم پیشہ افراد کے خلاف کریک ڈاؤن تیز کرنے کا حکم دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.