گورنرخیبرپختونخواکی زیر صدارت ہیڈکوارٹرقلعہ بالاحصار میں اعلی سطحی اجلاس
وطن کے دفاع ،سلامتی کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے قوم کے حقیقی ہیرو ہیں، گورنر خیبرپختونخوا پاک افواج، سیکورٹی فورسز ،ایف سی کی لازوال قربانیوں کی بدولت خطے میں امن لوٹ آیا ہے،خطاب
جمعرات 21 اپریل 2016 19:36
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔21 اپریل۔2016ء) گورنرخیبرپختونخوا انجینئراقبال ظفرجھگڑا نے سیکورٹی فورسز کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاہے کہ وطن کے دفاع اور سلامتی کی خاطر جانیں قربان کرنیوالے اس قوم کے حقیقی ہیرو ہیں۔ انہوں نے کہاکہ پاک افواج، سیکورٹی فورسز اور ایف سی کی لازوال قربانیوں کی بدولت اس خطے میں امن لوٹ آیا ہے اور ہماری فورسز جس جذبے کے ساتھ ملک کی بقاء کی جنگ لڑ رہی ہیں پوری قوم کو اس پر فخرہے اور اسے قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔
پوری قوم دہشت گردی کے خلاف جنگ اور پائیدار امن کے حصول کیلئے سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔وہ جمعرات کے روزپشاور میں فرنٹیئر کور کے ہیڈکوارٹرقلعہ بالا حصار کے دورے کے موقع پر ایک اعلی سطحی اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔(جاری ہے)
اجلاس میں ایڈیشنل چیف سیکرٹری فاٹا محمد اسلم کمبوہ اور دیگر سول وملٹری حکام شریک تھے۔ اس موقع پر آئی جی ایف سی میجرجنرل شاہین مظہر محمود نے گورنر کو ایف سی کے کردار اور خطے میں امن وامان کی صورتحال پرتفصیلی بریفنگ دی۔
اجلاس میں فاٹا اورصوبے میں امن وامان کی صورتحال کاجائزہ لیاگیا۔اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے گورنرنے کہاکہ پوری قوم سیکورٹی فورسز اور ایف سی کے جوانوں اور افسران کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے اور ہماری سیکورٹی فورسز ملکی سرحدوں کی حفاظت کرنا خوب جانتی ہیں۔ گورنرنے کہاکہ دہشت گردی کے خلاف جنگ میں پوری قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔انہوں نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ایف سی کے کردار کو سراہا۔ انہوں نے کہاکہ ہماری سیکورٹی فورسز نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں جو قربانیاں دی ہیں انہیں ہمیشہ یاد رکھاجائیگا اور ان کی قربانیاں رائیگاں نہیں جائیں گی۔قبل ازیں ایف سی ہیڈکوارٹرپہنچنے پر انسپکٹرجنرل فرنٹیئر کور میجرجنرل شاہین مظہر محمود اور دیگرافسران نے گورنر کا خیر مقدم کیا۔ اس موقع پر گورنرنے یادگار شہداء پر حاضری دی، پھولوں کی چادر چڑھائی اور شہداء کے درجات کی بلندی کیلئے دعابھی کی جبکہ فرنٹیئرکور کے چاق وچوبند دستے نے گورنر کو سلامی بھی پیش کی۔مزید اہم خبریں
-
آئین کے تحت سینیٹ کا رکن وزیراعظم نہیں بن سکتا ہے تو ایک سینیٹر ڈپٹی وزیر اعظم کیسے بن سکتا ہے؟.ماہرین آئینی امور کاسوال
-
بشام میں چینی انجینئرز پر حملے میں ملوث 4 دہشت گرد گرفتار
-
یورپی یونین میں مزید چارجنگ اسٹیشن لگائے جائیں، کار ساز ادارے
-
پی ٹی آئی کے یوم تاسیس پر ریلی: گوہر خان، عمر ایوب و دیگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد محمد بن سلمان کے گالا ڈنر میں شرکت، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
وزیراعظم کی بل گیٹس سے ملاقات، گیٹس فائونڈیشن کیساتھ مضبوط شراکت داری کو یقینی بنانے کے لیے مل کر کام جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ
-
نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کی ملائیشیا کے وزیر خارجہ سے ملاقات،تجارت اور اقتصادی امور کے فروغ پر اتفاق
-
تحریک انصاف یوم تاسیس ریلی کیس: عمرایوب ‘گوہر خان، عامر ڈوگر کی عبوری ضمانتیں منظور
-
کراچی کے بجلی صارفین پر یکمشت اربوں روپے کا بوجھ ڈالنے کی تیاری
-
آئی ایم ایف کے ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس ‘آج پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر کی آخری قسط جاری کرنے کی منظوری دیئے جانے کا امکان
-
اسحاق ڈار کی بطور نائب وزیراعظم تقرری غیرآئینی ہے؟آئین میں نائب وزیراعظم کا کوئی عہدہ نہیں.آئینی ماہرین
-
سیاسی جماعتوں سے بات چیت ہونی چاہیے‘ مذاکرات کا مطلب پاور شئیرنگ نہیں، بیرسٹر گوہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.