شہر قائد میں 2 مختلف واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق
جمعہ 22 اپریل 2016 17:02
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔22 اپریل۔2016ء) شہر قائد میں 2 مختلف واقعات میں 2 نوجوان جاں بحق، اورنگی ٹاوٴن سے 15 سالہ لڑکے کی پرتشدد لاش ملی جبکہ کورنگی جمعہ گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ تفصیلات کے مطابق جمعہ کو مومن آباد کے علاقے اورنگی ٹاوٴن واجد شہید چوک کے قریب سے 15 سالہ نامعلوم لڑکے کی لاش ملی۔
جس کو پولیس نے تحویل میں لے کر ضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کیا۔ پولیس نے بتایا کہ لڑکے کی شناخت نہیں ہوسکی۔(جاری ہے)
مقتول نے پینٹ شرٹ پہنا ہوا ہے اور مقتول کو نامعلوم ملزمان نے تشدد کرکے قتل کیا ہے جبکہ مقتول کے جسم کے مختلف حصوں پر تشدد کے نشانات موجود ہیں۔ پولیس نے کارروائی کے بعد لاش کو ورثاء کی شناخت کے لیے ایدھی سرد خانے منتقل کردیا۔
دوسری طرف ابراہیم حیدری تھانے کی حدود کورنگی جمعہ گوٹھ میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے 20 سالہ علی رضا ولد افضل ہلاک ہوگیا۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول مقامی رہائشی تھا اور واقعہ ذاتی دشمنی کا نتیجہ معلوم ہوتا ہے۔ پولیس نے ضابطے کی کارروائی کی بعد لاش روثاء کے حوالے کردی۔ پولیس نے بتایا کہ مقتول کے جسم پر نائن ایم ایم کی 3 گولیاں لگی ہیں۔ پولیس واقعہ کی مزید تفتیش کر رہی ہے۔مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.