پاکستان کپ ،دوران میچ امپائراحسن کو بہن کی موت کی خبر ملی تو وہ گراؤنڈ چھوڑ کر گھر پہنچ گئے
امپائراحسن رضا سندھ اور بلوچستان کے درمیان جاری میچ میں امپائرنگ کر رہے تھے کہ انہیں بہن کی موت کی خبر دی گئی
جمعہ 22 اپریل 2016 18:55
فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) پاکستان کپ کے میچ کے دوران امپائر احسن رضا کو دوران میچ بہن کی وفات کی افسوسناک خبر ملی تو انہیں گراؤنڈ چھوڑ کر گھر جانا پڑا۔
(جاری ہے)
فیصل آباد کے اقبال اسٹیڈیم میں سندھ اور بلوچستان کی ٹیموں کے درمیان پاکستان کپ کا تیسرا میچ جاری تھا کہ امپائر احسن رضا کو اطلاع دی گئی کہ ان کی بہن کا انتقال ہوچکا ہے جس پر انہیں شدید صدمہ پہنچا اور وہ امپائرنگ جاری نہ رکھ سکے۔
40 اوورز کا میچ مکمل ہو چکا تھا کہ امپائر احسن رضا کو گراؤنڈ چھوڑنا پڑا اور وہ اپنے گھر روانہ ہوگئے۔میچ میں سندھ کی جانب سے اوپننگ بلے باز خرم منظور نے 100 اور سمیع اسلم نے 108 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی جب کہ ڈک اینڈ ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت سندھ نے 42 رنز سے میچ اپنے نام کیا۔مزید کھیلوں کی خبریں
-
پاکستان اگلے سال سائوتھ ایشن گیمز کی میزبانی کرے گا ‘احسن اقبال
-
گیری کرسٹن نے پاکستان کی وائٹ بال کوچنگ کی ذمہ داری قبول کرنے کی وجہ بتا دی
-
پی سی بی جلد ہی پاکستان ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سکواڈ کا اعلان کرے گا: رپورٹ
-
صائم کی جگہ رضوان کو بابر کے ساتھ ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ میں اوپننگ کرنی چاہیئے: رمیز راجہ
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ، ہرشا بھوگلے نے اپنے 15 رکنی پاکستانی سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
پاکستان کوچنگ سٹاف کے اہم رکن کے بغیر آئرلینڈ اور انگلینڈ کا سفر کرے گا
-
پاکستان کے اشہب عرفان نے امریکہ میں منعقدہ سکواش ٹورنامنٹ جیت لیا
-
نیوزی لینڈ نے ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ کیلئے سکواڈ کا اعلان کر دیا
-
صائم ایوب فارم میں واپسی سے صرف ایک اچھی اننگز دور ہے: بابر اعظم
-
پی سی بی نے چیمپئنز ٹرافی 2025ء کیلئے تین وینیوز پیش کر دیئے
-
ٹی ٹونٹی ورلڈکپ سکواڈ کے ممکنہ کھلاڑی کل امریکی ویزے کیلئے اپلائی کریںگے
-
محسن نقوی نے قومی کرکٹ ٹیم میں اتحاد کے مسائل کا اعتراف کرلیا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.