خدا کرے وزیراعظم پر لگے الزامات غلط ثابت ہوں ،فرانزک آڈٹ فرم کے بغیر عدالتی کمیشن کسی کام کا نہیں، ہم سسٹم کو بہتر کرنا چاہتے ہیں ،میاں صاحب نے جب ایک آمر سے معاہدہ کیا تھا تو ہمیں اعتماد میں نہیں لیا
قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ کاوزیراعظم کے خطاب پر ردعمل
جمعہ 22 اپریل 2016 22:40
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔22 اپریل۔2016ء) قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر سید خورشید شاہ نے کہا ہے کہ خدا کرے وزیراعظم پر لگے الزامات غلط ثابت ہوں ،فرانزک آڈٹ فرم کے بغیر عدالتی کمیشن کسی کام کا نہیں،مسئلے کا حل صرف عالمی فرانزک آڈٹ فرم ہے ، ہم سسٹم کو بہتر کرنا چاہتے ہیں ،کل بھی جمہوریت کی حفاظت کی تھی اور آج بھی کریں گے ،میاں صاحب نے جب ایک آمر سے معاہدہ کیا تھا تو ہمیں اعتماد میں نہیں لیا ۔
جمعہ کو پریس کانفرنس میں وزیراعظم کے خطاب پر ردعمل میں کہا کہ خدا کرے وزیراعظم پر لگے الزامات غلط ثابت ہوں ،ہم ملک کے نظام کو بہتر کرنا چاہتے ہیں ۔کل بھی جمہوریت کے لئے کھڑے تھے اور آج بھی کھڑے ہیں ۔خورشید شاہ نے کہا کہ پیپلز پارٹی نے پہلے دن سے لچک دکھائی ہے ۔(جاری ہے)
میاں صاحب نے آمر کے ساتھ معاہدہ کیا تو ہمیں اعتماد میں نہیں لیا تھا ۔نوازشریف کو ایئرپورٹ سے واپس کیا گیا تو تب بھی پیپلز پارٹی ان کے لئے وہاں پہنچی ۔
نوازشریف کم از کم پیپلز پارٹی کو کچھ نہ کہیں کیونکہ ہر برے وقت میں پیپلز پارٹی نے وزیراعظم کا ساتھ دیا ہے ۔انہوں نے کہا کہ وزیراعظم نے پانامہ لیکس کے معاملے پر دو دفعہ خطاب کر کے اس کی اہمیت کو خود اجاگر کیا ہے ۔انہوں نے قوم کو باور قرایا کہ پردے کے پیچھے کچھ ہے ۔ججز کی سربراہی میں کمیشن بنانا مسئلے کا حل نہیں ہے کیونکہ فرانزک آڈٹ فرم کے بغیر عدالتی کمیشن کسی کام کا نہیں ہے ۔اپوزیشن لیڈر نے کہا کہ مسئلے کا حل صرف عالمی فرانزک آڈٹ فرم ہے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
عراق نے ہم جنس پرستی کو قابل سزا جرم قرار دے دیا
-
9 مئی محسن نقوی اور آئی جی پنجاب کا ڈرامہ ہے، اسد قیصر
-
سٹیٹ بینک کا نئی مانیٹری پالیسی کا اعلان، موجودہ شرح سود برقرار رہے گی
-
علی امین گنڈاپور کیلئے نئی مشکل کھڑی ہوگئی
-
علی امین گنڈا پور، عمر ایوب اور شبلی فراز کو اسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کا اختیار دیا ہے، عمران خان
-
اسٹیبلشمنٹ اور عمرا ن خان ڈیل کا علم نہیں ہے، کالے شیشوں کے تمام پرمٹ منسوخ کررہے ہیں ، محسن نقوی
-
'اسلام پسند' ریلی کے بعد جرمن وزیر کا سخت کارروائی پر زور
-
اے ایس پی شہر بانو شادی کے بندھن میں بندھ گئیں‘ ویڈیو اور تصاویر وائرل
-
کمزور ، کھوکھلی بنیاد والی حکومت کی مدت پوری ہوتے ہوئے دکھائی نہیں دے رہی ‘ شاہد خاقان عباسی
-
پاکستان اور سعودی عرب کے معاشی تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے، وزیراعظم
-
ای خدمت مرکز گوجرانوالہ میں عوام کی سہولت کیلئے نادرا کی خدمات بھی میسر ہو گئیںٌ
-
190 ملین پاؤنڈ کیس، عمران خان اور بشریٰ بی بی کے علاوہ 8 نام ای سی ایل سے خارج
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.