مفتی محمد رویس خان ایوبی عالم اسلام کے ممتاز اسکالر ہیں‘وادی نیلم سے ان کی انتخابات میں شرکت قابل ستائش ہے‘وادی نیلم سے انہیں بلا مقابلہ منتخب کیا جانا چاہیے

انجینئر ہارون الرشید سابق امید وار اسمبلی پیر مظہر سعید ،مولانا عبدالشکور حقانی ،مولانا افتخار کشمیری و دیگر کا مشترکہ بیان

ہفتہ 23 اپریل 2016 13:51

مظفرآباد /نیلم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔23 اپریل۔2016ء ) مفتی محمد رویس خان ایوبی عالم اسلام کے ممتاز اسکالر ہیں۔وادی نیلم سے ان کی انتخابات میں شرکت قابل ستائش ہے۔وادی نیلم سے انہیں بلا مقابلہ منتخب کیا جانا چاہیے۔ان خیالا ت کا اظہار انجینیر ھارون الرشید سابق امید وار اسمبلی پیر مظہر سعید ،مولانا عبدالشکور حقانی ،مولانا افتخار کشمیری ،مولانا ریاض الحق مولانا قاضی منیب اللہ ،مولانا مفتی عبدالقیوم،مولانا مطیع الرحمن مولانا صداقت مولانا محمد طیب ،مولانا منصور احمد بلوچ ،مولانا قاری افضل خان ،مولانا عطا اللہ علوی،مولانا فضل الرحمن،مولانا محمد صادق،رراجہ بلال نصیب مولانا علی زمان مولانا سیف الرحمن ،نصیر اعوان ،راجہ لال خان،راجہ اورنگزیب ،مفتی محمود احمد،پیر غلام رسول نقشبندی نے اپنے مشترکہ بیان میں کرتے ہوئے کہا کہ میاں عبدالوحید ،میا ں اخلاق رسول،حاجی گل خنداں،شاہ غلام قادر سمیت تمام امید واران مفتی محمد رویس خان کے حق میں دستبردار اچھی اور قابل ستائش روایت قائم کریں۔

(جاری ہے)

انھوں نے کہا مفتی محمد رویس خان ایوبی بین الاقوامی شہرت یافتہ ممتاز اسلامک اسکالر ہیں۔جنہیں نا صرف حرمین الشریفین میں لکچر دینے کے مواقع ملے بلکہ بیت اللہ اور روضہ الرسول کے اندر جاکر عبادات کرنے کا اعزاز حاصل ہے ۔دوسری طرف اسلام اور بین الاقوامی قوانین پر ریسرچ کا تاریخی اعزاز بھی حاصل ہے۔جوقانون ساز اسمبلی میں قانون سازی کے لیے اہم کردار ادا کر سکتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :