سر میں چوٹ لگنے سے بھوک ہڑتالی فلسطینی قیدی زخمی ہوگیا

ہفتہ 23 اپریل 2016 14:42

رام اللہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔23 اپریل۔2016ء) فلسطینی اتھارٹی کے محکمہ امور اسیران کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ اسرائیل کی جیل میں گزشتہ 52 روز سے بھوک ہڑتال کرنیوالے فلسطینی سامی جنازرہ غشی کا دورہ پڑنے کے نتیجے میں گر پڑے جس کے نتیجے میں ان کے سرمیں گہری چوٹ آئی ہے۔

(جاری ہے)

صہیونی حکام نے سرمیں چوٹ لگنے کے بعد جنازرہ کو جزیرہ نما النقب کی جیل سے ’ایلہ‘ نامی حراستی مرکز میں منتقل کردیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق اسرائیلی مظالم کے شکار فلسطینی قیدی سامی جنازرہ کے بارے میں سامنے آنیوالی تازہ تفصیلات میں بتایا گیا ہے کہ مسلسل 52روزہ بھوک ہڑتال کے نتیجے میں اس کا وزن کم ہو کر 52 کلو گرام رہ گیا ہے۔ بھوک ہڑتال اور جسمانی نقاہت کے نتیجے میں اس کا بلند فشار خون انتہائی بلند رہنے لگا اور وہ بار بار بے ہوش ہو کر گر پڑتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :