کروڑ لعل عیسن میں 4 روز قبل بچے کی پیدائش کی خوشی پر بانٹی گئی مٹھائی مزید 3 جانیں نگل گئی

پولیس تفتیش کو آگے بڑھانے میں ناکام ہوگئی ہے ٗمٹھائی کی دکان کے مالک ٗ بھائی اور ملازم کو گرفتار کرلیا مٹھائی میں سیلفو لائل نامی زہر ملایا گیا تھا جو زرعی زمینیوں پر خود رو جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے ٗرپورٹ

اتوار 24 اپریل 2016 14:27

کروڑ لعل عیسن میں 4 روز قبل بچے کی پیدائش کی خوشی پر بانٹی گئی مٹھائی ..

لیہ(اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) کروڑ لعل عیسن میں 4 روز قبل بچے کی پیدائش کی خوشی پر بانٹی گئی مٹھائی مزید 3 جانیں نگل گئی ہے ٗ پولیس تفتیش کو آگے بڑھانے میں ناکام ہوگئی ہے۔4 روز قبل لیہ کے علاقے کروڑ لعل عیسن میں شاہد نامی شخص نے بچے کی پیدائش پر اپنے عزیزوں کو دعوت پر مدعو کیا تھا، اس موقع پر شاہد کی جانب سے کھلائی گئی مٹھائی سے 48 افراد کی حالت خراب ہوگئی تھی ٗانہیں لیہ، ملتان اور فیصل آباد کے مختلف ہسپتالوں میں لیجایا گیا تھا، ڈاکٹروں کی جانب سے بھرپور کوششوں کے باوجود اب تک 23 افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں۔

اتوار کو انتقال کرنے والوں میں 2 سگے بھائی اور ایک 6 سالہ بچی شامل ہے ٗ کئی اب بھی زیرعلاج ہیں۔محکمہ صحت کی جانب سے مٹھائی کے تجزیے کے بعد تصدیق کی گئی کہ مٹھائی میں سیلفو لائل نامی زہر ملایا گیا تھا جو زرعی زمینیوں پر خود رو جڑی بوٹیوں کو تلف کرنے کیلئے استعمال کیا جاتا ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے مٹھائی کی دکان کے مالک طارق محمود، اس کے بھائی اور ملازم کو گرفتار کر لیا ہے تاہم پولیس اب تک مٹھائی میں زہر ملانے والے تک نہیں پہنچ پائی۔پولیس کے مطابق لواحقین کے بیانات کے مطابق تفتیش کا سلسلہ جاری ہے تاہم انہوں نے کسی پرکوئی شک ظاہر نہیں کیا گیا اس لیے گرفتاری میں احتیاط سے کام لیا جارہا ہے۔

متعلقہ عنوان :