پنجاب میں اوورسیز پاکستانیوں کے لئے سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں‘ افضال بھٹی
او پی سی پنجاب اب تک بحرین،قطر،دبئی،انگلنیڈ اور سعودی عرب میں روڈ شوز منعقد کر چکا ہے ‘ کمشنر اوور سیز پاکستان کمیشن
اتوار 24 اپریل 2016 16:28
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبار تازہ ترین۔24اپریل۔2016ء) کمشنر اوورسیز پاکستانیز کمیشن پنجاب افضال بھٹی نے کہا ہے کہ اوورسیز پاکستانیوں کے لئے پنجاب میں انرجی ،زراعت،لائیو سٹاک وڈیری ڈویلپمنٹ اور انڈسٹریزسیکٹر میں سرمایہ کاری کے وسیع اور منافع بخش مواقع موجود ہیں۔
(جاری ہے)
گزشتہ روزاوورسیز پاکستانیوں کے ایک وفد سے گفتگو کرتے ہوئے افضال بھٹی نے کہا کہ وزیراعلی شہباز شریف کی خصوصی ہدایات پر پنجاب میں سرمایہ کاری کے حوالے سے اوورسیز پاکستانیوں کی مکمل حوصلہ افزائی کی جارہی ہے اور انہیں اس ضمن میں ضروری معلومات اور بھرپور سہولتیں فراہم کی جارہی ہیں۔
انہوں نے بتایا کہ اوورسیز پاکستانیوں کو پنجاب میں موجود سرمایہ کاری کے مواقع سے آگاہی فراہم کرنے کے لئے او پی سی پنجاب اب تک بحرین،قطر،دبئی،انگلینڈ اور سعودی عرب میں روڈشوز منعقد کر چکا ہے۔افضال بھٹی نے وفد کے ارکان کو بتایا کہ اوورسیز پاکستانی پنجاب کے سرکاری اداروں سے متعلق اپنے کسی بھی مسئلے کے حل کے لئے او پی سی سے رابطہ کر سکتے ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.