امتحانات انٹر میڈیٹ پارٹ دوم کمپوزٹ 2016 ء 7 مئی سے شروع ہوں گے

منگل 26 اپریل 2016 13:33

میرپور((اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء) )آزادجموں و کشمیر انٹر میڈیٹ و ثانوی تعلیمی بورڈ میرپور کے زیر اہتمام منعقد ہونے والے امتحانات انٹر میڈیٹ پارٹ دوم کمپوزٹ 2016 ء مورخہ 07 مئی 2016 بروز ہفتہ شروع ہوں گے ۔

(جاری ہے)

جملہ ریگولزامیدواران کو رولنمبر سلپس ان کے سربراہان ادارہ جات اور پرائیویٹ امیدواران کو ان کے دئیے گے پتہ پر ترسیل کی جا چکی ہیں نیز ڈیٹ شیٹ سے متعلق معلومات بورڈ کی ویب سائٹwww.ajkbise.edu.pk کے ذریعہ بھی حاصل کی جا سکتی ہیں متعلقین کو ہدایت کی جاتی ہے کہ وہ رولنمبر سلپ وصول نہ ہونے یا کسی بھی شکایت کی صورت میں تحریری طور پر اور فون نمبرز 05827-960006-960039 پر رابطہ کریں ۔یہ بات کنٹرولر امتحانات کالجز کی طرف سے جار ی کردہ پریس ریلیز میں بتائی گی ۔

متعلقہ عنوان :