بلوچستان میں انٹر میڈیٹ کے امتحانات شروع ، 173امتحانی مراکزکے لیے 60سینٹرز انسپکٹرز مقرر ، 65ہزار طلباء وطالبات حصہ لینگے، کنٹرولر امتحانات

منگل 26 اپریل 2016 13:53

کوئٹہ۔ 26اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔26 اپریل۔2016ء) بلوچستان بورڈ آف انٹر میڈیٹ اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کوئٹہ کے کنٹرولر امتحانات عباد اللہ غرشین نے کہا ہے کہ آج سے شروع ہونے والے انٹر میڈیٹ کے سالانہ امتحانات میں 65ہزار طلباء وطالبات حصہ لینگے اور 173امتحانی مراکزکے لیے 60سینٹرز انسپکٹرز مقرر کئے گئے ہیں امتحانی مراکز کی حدود میں دفعہ 144کے نفاذ کے لیے انتظامیہ کو مراسلہ ارسال کیا ہے ،ان خیالات کا اظہار انہوں نے منگل کوامتحانی مراکز کے دورے کے بعد صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔

(جاری ہے)

کنٹرولر امتحانات نے کہا کہ امتحان کے دوران نقل کے خاتمے اور سفارش کلچر کی حوصلہ شکنی کے لیے وزیراعلیٰ بلوچستان خصوصی ہدایت پر محکمہ تعلیم نے بھر پور اقدامات اٹھائے ہیں اور صوبائی وزیر تعلیم اور محکمہ تعلیم کے اعلیٰ آفیسران آج سے شروع ہونے والی انٹر میڈیٹ کے امتحانات کے دوران بلوچستان بھر کے مختلف اضلاع کا دورہ کرکے نقل کے خاتمے اور طلباء وطالبات کو امتحانی مراکز میں ہر ممکن سہولیات کی فراہمی کے لیے اٹھائے گئے اقدامات کا جائزہ لیں گے ۔ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا کہ نقل کے روک تھام اور ذہن ومحنتی طالب عملوں کی حوصلہ افزئی کے لیے ہر ممکن اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

متعلقہ عنوان :