پنجاب یونیورسٹی امتحانی نوٹیفیکیشن

منگل 26 اپریل 2016 18:20

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔26 اپریل۔2016ء ) پنجاب یونیورسٹی شعبہ امتحانات کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفیکیشن کے مطابق ایم اے اردو پارٹ ون اورپارٹ ٹو کے نئے سلیبس کے تحت سالانہ امتحان بالترتیب 2016ء اور2017ء سے منعقد ہوں گے۔

(جاری ہے)

تاہم ایسے امید واران جو ایم اے اردو پارٹ ون اور پارٹ ٹو سالانہ امتحان 2016ء میں کُلی طور پر بیک وقت شرکت کے خواہشمند ہیں انہیں اولڈ کورس منتخب کرنا ہوگا۔ واضح رہے کہ صرف ایم اے اردو پارٹ ون میں کُلی طور پر شرکت کرنے والے امیدواران نئے سلیبس کے مطابق ہی امتحان دینے کے پابند ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :