بیجنگ کرائے پر رہائش گاہ حاصل کرنے کے حوالے سے دنیا کے سستے ترین شہروں میں شامل

منگل 26 اپریل 2016 22:13

بیجنگ کرائے پر رہائش گاہ حاصل کرنے کے حوالے سے دنیا کے سستے ترین شہروں ..

بیجنگ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔26 اپریل۔2016ء) چینکا شہر بیجنگ دنیا کے سستے ترین رینٹل ہاؤسنگ مارکیٹس کے شہروں کی فہرست میں شامل ہوگیا۔ایک برطانوی ادارے کی جانب سے منگل کو جاری کردہ رپورٹ کے مطابق دنیا کے15بڑے شہروں میں رہائش گاہ کرائے پر حاصل کرنے کے حوالے سے تقابلی جائزہ پیش کیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

جائزے کے مطابق دنیا کے دیگر شہروں کی نسبت چین کے شہر بیجنگ میں رہائش کے لئے سستیکرائے پر گھر حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

چین کا ایک دوسرا شہر شنگھائی بھی کرائے پر رہائش گا ہ حاصل کرنے کے حوالے سے سستے ترین شہروں میں تیسرے نمبر پر شامل ہے ۔ امریکہ کیشہر سان فرانسسکو میں کرائے پر رہائش گاہ حاصل کرنا سب سے مہنگا ترین عمل ہے ۔ اس شہر میں ایک مہینے کے لئے رہائش گاہ کرائے پر حاصل کرنے کے لئے 2824ڈالزر خرچ کرنا پڑتے ہیں جبکہ بیجنگ میں 789ڈالرز میں اچھی رہائش گاہ حاصل کی جا سکتی ہے ۔

متعلقہ عنوان :