عمان کا سب سے بڑ ا فیملی انٹرٹینمنٹ سینٹر 5مئی سے عوام کیلئے کھل دیا جائے گا

muhammad ali محمد علی بدھ 27 اپریل 2016 00:01

عمان کا سب سے بڑ ا فیملی انٹرٹینمنٹ سینٹر 5مئی سے عوام کیلئے کھل دیا ..

عمان:(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔26اپریل 2016ء): اب شروع ہونے جارہا ہے عمان میں سب سے بڑا انڈور فیمیلی انٹرٹینمنٹ سنٹر ۔ جس میں بچوں کیلئے مختلف قسم کے 250 سے زیادہ جھولے ہوں گے۔5ڈی سینما اور کسی بھی تقریب کے لئے ایک عدد بڑا ہال ہو گا۔

(جاری ہے)

یہ سنٹر 5مئی سے عوام کے لئے کھول دیا جائے گا۔ ایل سی سی انویسٹمنٹ کے چئیرمین ابو طالب نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ عمان میں ایک بڑے فیملی سنٹر کی کمی تھی ،جو کہ اس سنٹر کے کھل جانے بہت حد تک پوری ہو جائے گی۔یہ سنٹر ہر عمر کے افراد کے لئے ہے۔اور اس کو خاص طور پر فیملیز کی ضروریات کو مدِ نطر رکھ کر بنایا گیا ہے۔