وزیراعلی خیبرپختونخوا کا بندوبست اراضی کے نظام کی کمپیوٹرائزیشن کو عوام کیلئے قابل رسائی، کم خرچ اور شفاف بنانے کی ہدایت
بدھ 27 اپریل 2016 20:47
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء) خیبر پختونخوا کے وزیراعلیٰ پرویز خٹک نے بندوبست اراضی کے نظام کی کمپیوٹرائزیشن کو عوام کیلئے قابل رسائی، کم خرچ اور شفاف بنانے کی ہدایت کی ہے تاکہ بندوبست اراضی کے نظام میں موجودہ بدعنوانی کا خاتمہ کیا جا سکے۔وہ وزیراعلیٰ ہاؤس میں ضلع مردان میں لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن کے بارے میں ایک اعلیٰ سطح اجلاس کی صدارت کر رہے تھے۔
اجلاس میں صوبائی وزیر محمد عاطف کے علاوہ سینئر ممبر بورڈ آف ریونیو، ڈائریکٹر لینڈ ریکارڈ، ڈی سی مردان، پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ کمپیوٹرایزیشن اور دوسرے حکام نے شرکت کی۔ ڈی سی مردان نے اجلاس کو مردان میں مکمل ہونے والے لینڈ ریکارڈ کمپیوٹرائزیشن پراجیکٹ میں حائل انتظامی اور تیکنیکی مسائل سے آگاہ کیا۔(جاری ہے)
انہوں نے اس نظام کو عوام کیلئے آسان اور قابل رسائی بنانے کی تجاویز دیں۔
پراجیکٹ ڈائریکٹر لینڈ کمپیوٹرائزیشن نے اجلاس کو بتایا کہ پشاور، ایبٹ آباد، بونیر اور ڈیرہ اسماعیل خان میں بھی زمینوں کی کمپیوٹرائزیشن تکمیل کے مراحل میں ہیں۔ وزیراعلیٰ نے اراضی کی کمپیوٹرائزیشن کو عوام کیلئے سود مند بنانے کیلئے اس کو آسان اورکم خرچ بنانے کی ہدایت کی۔ انہوں نے اراضی کے ریکارڈ کے حصول کے طریق کار کو آسان اور سادہ بنانے کیلئے بینک اور اکاؤنٹس سمیت تمام عملے کو ایک ہی چھت کے نیچے جمع کرنے کی ہدایت کی۔ وزیراعلیٰ نے دوسرے اضلاع میں لینڈ کمپیوٹرائزیشن کے اجراء سے پہلے اس میں موجود خامیوں کو دور کرکے اس کو ہر لحاظ سے بہتر بنانے کا حکم دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.