وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے فلم مالک پرملک بھر میں دکھانے پر پابندی عائددی

بدھ 27 اپریل 2016 21:32

وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے فلم مالک پرملک بھر میں دکھانے پر پابندی ..

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔27 اپریل۔2016ء) وفاقی وزارت اطلاعات و نشریات نے پاکستانی اردو فلم ــ"مالک ''پر ملک بھر میں دکھانے پر پابندی عائددی۔تفصیلات کے مطابق پاکستانی فلم ’’مالک‘‘پر ملک بھر میں پابندی عائد کردی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق وزارت اطلاعات نے تمام سینماگھروں کوفلم کی نمائش سے روک دیاہے۔

(جاری ہے)

وزارت اطلاعات ذرائع کا کہنا ہے کہ فلم میں بہت زیادہ دہشت گردی اور کرپشن دکھائی گئی ہے جس سے دنیا بھر میں ہمارے ملک کا منفی امیج بنے گا۔دوسری جانب فلم کے ڈائر یکٹر اور رائٹر اشعر عظیم کا کہنا ہے کہ سیاست دانوں کو سچائی پسند نہیں آئی اس لیے اس فلم پر پابندی لگا دی ہے۔واضح رہے کہ اشعر عظیم نے معروف ڈرامے ’’دھواں ‘‘میں مرکزی کردار ادا کرتے ہوئے اپنے فنی کیر ئیر کا آغاز کیا تھا جسے لوگوں نے بہت زیادہ پسند کیا تھا۔

متعلقہ عنوان :