محکمہ سوشل ویلفیئر نے صوبہ بھر کی 4200این جی آوزکی مانیٹرنگ کیلئے این جی آوز کی جیو ٹیگنگ کا کام مکمل کرلیا

بدھ 27 اپریل 2016 22:13

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء)محکمہ سوشل ویلفیئر نے صوبہ بھر کی 4200این جی آوزکی مانیٹرنگ کیلئے این جی آوز کی جیو ٹیگنگ کا کام مکمل کر لیا ۔

(جاری ہے)

بتایا گیاہے کہ محکمہ سوشل ویلفیئرنے پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ کے اشتراک سے لاہور کی414اور صوبے بھر کی 4200این جی آوز کی جیو ٹیگنگ کا کام مکمل کر لیا ۔ذرائع کے مطابق اس اقدام کے ذریعے ایک سافٹ ویئر کی مدد سے فعال این جی آوزکی سرگرمیوں پر نظر رکھی جاسکے گی ۔ذرائع کے مطابق مزید 300این جی آوزکی جیوٹیگنگ کا کام آئندہ ہفتے مکمل کر لیا جائے گا۔