ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے زیر اہتمام 28اپریل سے گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات کے تمام تر انتظامات مکمل

بدھ 27 اپریل 2016 22:34

میرپورخاص(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔27 اپریل۔2016ء)ثانوی و اعلیٰ ثانوی تعلیمی بورڈ میرپورخاص کے چیئرمین برکت علی حیدری کے اعلامیہ کے مطابق 28اپریل سے شروع ہونے والے گیارہویں اور بارہویں جماعتوں کے امتحانات کے تمام تر انتظامات مکمل کرلئے گئے ہیں ،چاروں اضلاع میں 66امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں جن میں 9مراکز کو حساس قرار دیا گیا ہے43837طلبہ وطالبات شرکت کرینگے،امتحانات کو شفاف بنانے کیلئے11 ویجیلنس ٹیمیں تشکیل دی گئی ہیں ہر سینٹر میں ایکسٹرنل اور انٹرنل کی تقرریوں کے احکامات جاری کردئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

چیئرمین نے ناظم امتحانات،ویجیلنس کمیٹیوں اور دیگر زمیداران کو امتحانی عمل کی شفافیت اور نقل کی روک تھام کے حوالے سے خصوصی ہدایات جاری کی ہیں۔ انہوں نے کہا کہ امتحانات میں کسی بھی امیدواریا اسکول و کالجز کو کوئی شکایت ،معلومات اوربہتری کیلئے تجاویز بورڈ کے قائم کردہ مانیٹرنگ سیل جس کا فون نمبر0233-9290354، 0233-9290351اورفیکس نمبر0233-9290352پر دی جاسکتی ہے ۔چیئرمین نے کہا کہ امتحانات کے دوران سینٹروں کے اطراف100میٹر کے فاصلے پر فوٹو اسٹیٹ مشین چلانے پر دفعہ144نافذ ہوگی،امتحانی سینٹروں میں بجلی کی لوڈشیڈنگ نہ کرنے کیلئے حیسکو انتظامیہ کو لکھا گیا ہے۔