پانامہ لیکس پر نئی وضاحتیں نیا دھوکہ ہیں ، آف شور کمپنیوں کے آگے پیچھے حکمران خاندان ہے‘ڈاکٹر طاہر القادری
وزیر اعظم کے بچوں نے آف شور کمپنیوں کا اعتراف کر کے ہر قسم کے ابہام ختم کر دئیے ہیں‘ اجلاس سے خطاب
بدھ 27 اپریل 2016 22:57
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔27 اپریل۔2016ء ) طاہر القادری نے کہا ہے کہ وکلاء پانامہ لیکس کی کرپشن پر اپنا قومی و قانونی کردار ادا کریں، ملکی خزانہ لوٹنے والوں نے اپنے معاشی جرائم چھپانے کیلئے خزانے کے منہ کھول دئیے ہیں ،پانامہ لیکس کے حوالے سے نئی وضاحتیں ،نیا دھوکہ ہیں ۔ آف شور کمپنیوں کے آگے اور پیچھے حکمران خاندان ہے ۔
وزیر اعظم کے بچوں نے آف شور کمپنیوں کا اعتراف کر کے ہر قسم کے ابہام ختم کر دئیے ہیں۔ پانامہ لیکس کرپشن پرابھی تک کمیشن نہیں بنا ،قوم اب ایکشن کی منتظر ہے ۔عوامی تحریک کے کارکن ملک گیر احتجاجی ریلیوں کی صورت میں احتجاج ریکارڈ کروا رہے ہیں ،سانحہ ماڈل ٹاؤن پر انصاف کے منتظر ہیں۔وہ مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقدہ عوامی لائرز ونگ کے اجلاس سے ٹیلی فونک خطاب کر رہے تھے ،اس موقع پر اشتیاق چوہدری ایڈووکیٹ ،نعیم الدین چودھری ایڈووکیٹ ،مشتاق نوناری ایڈووکیٹ ،آصف سلہریا ایڈووکیٹ ،ایم ایچ شاہین ایڈووکیٹ ،سردار غضنفر ایڈووکیٹ ،ناصر اقبال ایڈووکیٹ ، یاسر ملک ایڈووکیٹ و دیگر وکلا ء بھی اجلاس میں موجود تھے ۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
یو این رکنیت کی ناکام فلسطینی کوشش پر جنرل اسمبلی میں بحث
-
عالمی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتیں کم ہو گئیں
-
حکومت کو سمجھائیں گے کہ نجکاری کی بجائے پبلک پرائیویٹ پارٹنرشپ کی طرف بڑھیں
-
خیبرپختونخواہ حکومت کا پنجاب کے کسانوں سے گندم خریدنے کا فیصلہ
-
ظلم کے خلاف اورعادلانہ نظام کے لیے جدوجہد جھاد ہے،سراج الحق
-
اسرائیل کو تسلیم کرنے والی پارلیمنٹ کی اینٹ سے اینٹ بجا دی جائے گی‘مولانا فضل الرحمن
-
ابوظہبی بین الاقوامی کتاب میلہ میں پاکستان کے ادبی شاہکار اور فنکار ادب وفن کے مداحوں کی توجہ کا محور
-
کلر کہار کے قریب خاتون کی موٹروے پولیس افسران سے بدتمیزی
-
سید یوسف رضا گیلانی نے سینئر افسر سید حسنین حیدر کو سیکرٹری سینیٹ مقرر کر دیا
-
پیپلز پارٹی نے ہمیشہ مزدوروں کے حقوق کی بات کی ہے ،بلاول بھٹو زرداری
-
گورنرسندھ کی کراچی یونین آف جرنلسٹس کے منتخب عہدیداروں کو مبارک باد
-
غزہ: جنگ بندی کے مذاکرات کے دوران اسرائیلی حملے جاری
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.