اسلامی جمعیت طلبہ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی کیلئے سالانہ ٹیلنٹ گالا 10 مئی کوہو گا

جمعرات 28 اپریل 2016 12:27

ایبٹ آباد۔ 28 اپریل (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء) اسلامی جمعیت طلبہ ایوب میڈیکل کالج ایبٹ آباد کے زیراہتمام کالج کے پوزیشن ہولڈرز کی حوصلہ افزائی اور مختلف مقابلہ جات کے انعقاد کیلئے سالانہ ٹیلنٹ گالا 10 مئی کو منعقد کیا جائے گا۔ ہزارہ ڈویژن کے تمام تعلیمی اداروں کے طلباء و طالبات کو تقریری، مضمون نویسی، کوئز اور دیگر مقابلہ جات کیلئے مدعو کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

اس حوالے سے اسلام جمعیت طلباء ایوب میڈیکل کالج کے ناظم بصیر الله نے بتایا کہ مقابلہ جات کے فاتحین کو5,000 روپے تک کے نقد انعامات دئیے جائیں گے، تقریب کی تیاریاں مکمل ہو گئی ہیں۔ صوبائی وزراء کو مہمان خصوصی کے طور پر مدعو کیا جائے گا، ان کے علاوہ ناظم اعلیٰ اسلامی جمعیت طلبہ پاکستان صہیب الدین کاکا خیل، ناظم صوبہ شاہ زمان درانی اور ایبٹ آباد اور ڈویژن بھر کے معززین تقریب میں شرکت کریں گے۔ اسلامی جمعیت طلبہ ایوب میڈیکل کالج کے ناظم بصیرالله نے بتایا کہ اپنی نوعیت کی اس منفرد سرگرمی میں ہزارہ بھر سے سینکڑوں طلبہ کی شرکت متوقع ہے، جمعیت تعلیمی اداروں کے اندر علم دوست سرگرمیوں کے انعقاد کے حوالہ سے اپنی شناخت رکھتی ہے۔