مجھے اچھے پراجیکٹس مل رہے ہیں،ہما قریشی

میڈیا بے بنیاد باتوں سے جوڑ کر مجھے نئے ایشوز میں گھسیٹتا ہے،اداکارہ

جمعرات 28 اپریل 2016 12:50

مجھے اچھے پراجیکٹس مل رہے ہیں،ہما قریشی

ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔28 اپریل۔2016ء) بالی وڈ کی اداکارہ ہما قریشی کا کہناہے کہ میں مصروف ہوں اور مجھے اچھے پراجیکٹس مل رہے ہیں،بھارتی ٹی وی کو انٹرویو میں اداکارہ کا کہنا تھا کہ میں مصروف ہوں اور مجھے اچھے پراجیکٹس مل رہے ہیں،میں اس وقت تین پراجیکٹس کر رہی ہوں ،مجھے مصروف رہنا اچھالگتا ہے،میں فارغ نہیں بیٹھ سکتی ،انکا کہناتھا کہ میں بے بنیاد باتوں کو مجھ سے جوڑ کر مجھے نئے ایشوز میں گھسیٹنا چاہتا ہے،میں جب بھی اپنے کا پر فوکس کرنے لگتی ہوں مجھ سے بے سرو پاباتیں منسوب کر دی جاتی ہیں،ہما قریشی نے کہا کہ اس وقت بھی میرا سارا دھیان اپنی پیشہ وارانہ سرگرمیوں پر ہے،فضول ایشوز میں بالکل نہیں الجھنا چاہتی ہوں،میں اچھے سکرپٹ کی تلاش میں رہتی ہوں ۔

(جاری ہے)

میں تامل اداکار میموتھی کے ساتھ فلم کر رہی ہوں،مجھے اگر تامل فلم کا سکرپٹ اچھا لگے گا تو وہ ضرور کروں گی،میرے پاس دو تین پراجیکٹس ہیں ،مجھے میک اپ کرنا اچھالگتا ہے،میرا خیال ہے کہ ہر لڑکی کومیک اپ کرنا اچھا لگتا ہے،مجھے گلیمرس کردار اچھے لگتے ہیں،میں اپنی شخصیت کے ساتھ تجربات کرتی رہتی ہوں،میں شروع سے ہی چیلنجنگک کردار کرتی ہوں،میں یہ کہوں گی کہ اب سینما تیزی سے بدل رہا ہے،مجھے منفرد کام کرنا اچھا لگتا ہے،میں نے اگر ایک جیسا کام کرنا ہوتا تو بینک میں ملازمت کرتی نہ کہ اداکارہ کرتی،28برس کی اداکارہ نے کہا کہ میں زیورات کی شوقین ہوں۔

متعلقہ عنوان :