ملتان پوسٹ گریجویٹ کالج میں 600سے زائد طالبات 14مختلف مضامین میں ماسٹر زکی تعلیم حاصل کررہے ہیں ،طاہرہ رفیق

جمعرات 28 اپریل 2016 17:00

ملتان۔28اپریل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء )ملتان پوسٹ گریجویٹ کالج میں زیرتربیت600سے زائد طالبات کو14مختلف مضامین میں ایم ایس سی سائیکالوجی ،ایم ایس سی سوشیالوجی ،پی جی ڈی ،ڈی آئی ٹی،آئی ٹی آفس سمیت دیگر مضامین میں ماسٹرز کروایاجارہاہے، 30سے زائد اعلی تعلیم یافتہ ایم فل اور پی ایچ ڈی لیکچرارز تعینات کیے گئے ہیں ۔

ان خیالات کااظہار ملتان پوسٹ گریجویٹ کالج کی پرنسپل میڈم طاہرہ رفیق نے اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔28 اپریل۔2016ء سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ کالج بطور منی یونیورسٹی کے فرائض سرانجام دے رہاہے اور بی اے میں کم نمبر لینے والے طلباء وطالبات کو داخلے کے مواقع فراہم کئے جارہے ہیں ،ہم نے یہ تصور کو غلط ثابت کردیا ہے کہ سیکنڈ اورتھرڈڈویژن لینے والے طلباء اعلی تعلیم حاصل نہیں کرسکتے۔

(جاری ہے)

صبح کے وقت صرف خواتین کیلئے مختص کیاگیا ہے جبکہ ایوننگ ٹائم میں کو ایجوکیشن کاانتظام کیاگیا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کی طرف سے تمام کالجز کوہدایات کی گئیں ہیں کہ وہ کالج میں کریکٹر بلڈنگ سوسائٹی(سی بی ایس)کے تحت طلباء وطالبات کوپراعتماد بنانے اور ان کی تخلیقی صلاحیتوں کو ابھارنے کیلئے مختلف تفریحی پروگرامز کا انعقاد کرے۔موجودہ حالات کی وجہ سے طلباء وطالبات ذہنی انتشار کاشکارہیں۔ان کے ذہنوں سے دہشت گردی کے خوف کو مٹانے کے لئے ضروری ہے کہ زیادہ سے زیادہ تفریحی پروگرامز کا انعقاد کیاجائے۔