حمیدہ وحیدالدین کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سکیم 2015-16 اور 2016-17 کا اجلاس

جمعرات 28 اپریل 2016 17:40

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔28 اپریل۔2016ء )وزیربرائے ترقی خواتین پنجاب حمیدہ وحیدالدین کی زیر صدارت سالانہ ترقیاتی پروگرام سکیم 2015-16 اور 2016-17 کا اجلاس منعقدہ ہوا ۔اجلاس میں صوبائی سیکرٹری بشری امان کے علاوہ ڈائریکٹر وویمن ڈویلپمنٹ ، ڈپٹی سیکرٹری، محکمہ منصوبہ بندی و ترقیات کے ڈاکٹر ممتاز اور دیگر نے شرکت کی ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں خواتین کے لئے قائم کردہ ٹال فری ہیلپ لائن ، نجی شعبے میں خواتین کے لئے روزگار کے مواقع ، وویمن پیکج کے تحت خواتین کی خود اختیاری کے لئے آگاہی مہم، ورکنگ وویمن ہاسٹلز کا قیام اور گھریلو ورکروں کی تربیت کی سکیموں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا ۔

صوبائی وزیر نے اجلاس کو ہدایت کی کہ وہ سکیموں پر عملدر آمد وجائزے کے حوالے سے رپورٹ جلد از جلد پیش کریں تاکہ خواتین کی ترقی و معاشی خود اختیاری کے لئے مزید اقدامات کئے جا سکیں۔