سلیم خان اپنے بیٹے سلمان خان کی حمایت میں میدان میں آگئے
جمعہ 29 اپریل 2016 12:46
ممبئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) معروف اسکرپٹ رائٹر سلیم خان نے اپنے بیٹے اور بالی ووڈ کے دبنگ سپر اسٹار سلمان خان کو ریو اولمپکس 2016 کے لیے انڈیا کا خیرسگالی سفیر بنانے کی حمایت کردی ہے۔بالی ووڈ اسٹار سلمان خان بھارتی فلم نگری کا سب سے بڑا نام ہیں جن کے مداحوں کی تعداد کروڑوں میں ہے جب کہ ان کے فلموں میں نبھائے گئے کردار کے اسٹائل نوجوانوں میں بے حد مقبول ہوتے ہیں جس کے باعث ان کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے بھارتی حکومت نے سلو میاں کو ریو اولمپکس 2016 کے لیے اں ڈیا کا خیرسگالی کا سفیر مقرر کیا تھا جس پر ان کی تقرری کے خلاف آوازیں اٹھنا شروع ہوگئی ہیں وہیں ان کی حمایت میں بھی کئی لوگ میدان میں آگئے ہیں جن میں ان کے والد سلیم خان بھی شامل ہیں۔
بالی ووڈ کے نامور فلمساز کرن جوہر کا ایک تقریب میں کہنا تھا کہ سلمان خان فلم نگری کے بڑے اداکار ہیں اور انہوں نے اپنی زندگی میں بہت بڑی کامیابیاں سمیٹی ہیں اسی لیے ان کا نام کھیلوں کو بہتر انداز میں فروغ دے سکتا ہے کیوں کہ وہ جو کرتے ہیں لوگ اسے شوق سے دیکھتے ہیں جب کہ اداکارہ کرن کھیر کا کہنا تھا کہ خیرسگالی سفیر کے طور پر سلمان خان کی مخالفت کرنے والوں کو اپنا دل بڑا کرنا چاہیے اور ان کی عزت کریں کیوں کہ سلمان خان دوسروں کو جذبہ دینے کا نام ہے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید فن و فنکار کی خبریں
-
سونیا حسین نے اپنی خوبصورتی اور فٹنس کا راز بتا دیا
-
بالی ووڈ اداکار عمران خان کی 9 سال بعد انڈسٹری میں واپسی
-
ڈکی بھائی کی اہلیہ عروب جتوئی ڈیپ فیک ویڈیو کا شکار
-
کیریئر میں کامیابی حادثاتی نہیں، بہت محنت کی ہے، تاپسی پنو
-
امریکی اداکارہ نے حماس کے خلاف اسرائیلی پروپیگنڈے کو مسترد کردیا
-
نامور مزاحیہ اداکار منور ظریف کی برسی منائی گئی
-
مہک ملک 3 مئی کو تماثیل تھیٹر میں جلوہ گر ہونگی
-
سٹیج و ریڈیو فنکاروں کی بنیادی تربیت گاہ ہوتی ہے، مصطفی قریشی
-
تقریب کے دوران صحافی نے یشما گل کو زخمی کردیا
-
اداکاراربازخان نے ملائیکہ اروڑا کو تذبذب کا شکار قراردے دیا
-
اربازخان نے فائرنگ کے بعد گلیکسی اپارٹمنٹ سے جانے کی خبروں پرخاموشی توڑدی
-
امرسنگھ چمکیلا کے لیے بھاری قیمت چکانا پڑی، پرینیتی چوپڑا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.