اساتذہ اور والدین کے باہمی اشتراک سے ہی طالبعلموں کو زیور علم سے آراستہ کیا جاسکتا ہے ، ثمینہ انور
جمعہ 29 اپریل 2016 17:16
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔29 اپریل۔2016ء) تعلیم فرد کی کمزوریاں چھپا کر خوبیاں اجاگر کرتی ہے ،اساتذہ اور والدین کے باہمی اشتراک سے ہی طالبعلموں کو زیور علم سے آراستہ کیا جاسکتا ہے ، بچے ماحول سے ہی سیکھتے ہیں ہمیں انہیں بہترین ماحول میں حصول علم کے مواقع فراہم کرنے چاہئیں۔ ان خیالات کا اظہار کرن اکیڈمی قلندر آباد کی منتظم اعلیٰ و نامور ماہر تعلیم ثمینہ انور نے اسکول کی پہلی سالانہ تقریب تقسیم و اسناد سے خطا ب کرتے ہوئے کیا۔
اس مقع پر اساتذہ ، والدین اور معززین شہر نے بہت بڑی تعداد میں شرکت کی۔ بچوں کی جانب سے استقبالی نغمات، ہیلوز، تقاریر، ڈرامے و دیگر شعبہ جات میں فنی مہارت کے مظاہرے کیے گئے ۔ جنہیں حاضرین نے نہ صرف پسند کیا بلکہ اساتذہ کی شاندار تیاری پر انہیں خراج تحسین بھی پیش کیا۔(جاری ہے)
ثمینہ انور نے کہا کہ کرن اکیڈمی کی انتظامیہ پوش آبادیوں کے مقابلہ میں مڈل کلاس طبقے کے نونہالان کو علم سے آراستہ کرنے کی سعی کر کے جہالت کے خلاف جہاد میں اپنا بھر پور کردار ادا کررہی ہے ، انہوں نے جماعت اول تا ہشتم کے طلبہ و طالبات کو شاندار تعلیمی کارکردگی کے اعزازات پانے پر مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے ملک میں تعلیم کی شرح بہت کم ہے ایسے علاقوں میں جہاں غریب و متوسط طبقے کے لوگ آبادہیں ، عمل تدریس کو بطور صنعت نہیں مشن سمجھ کر اپنا نا ضروری ہے ۔
انہوں نے کہا کہ عہد حاضر میں اپنی بقاء کے لیے علمی استعداد بڑھانا نا گزیر ہے ۔ ہماری نسل نے کم تعلیم کے باوجود زندگی کی سختیوں کا مقابلہ کرلیا لیکن اب سائنس و ٹیکنالوجی اور سپر کمپیوٹر سے بھی آگے کا دور ہے جس میں کم تعلیمی استعداد والے افراد کو جینے کا حق نہیں مل سکے گا ۔ اس صورتحال کا مقابلہ نسل نو میں حصول علم کا احساس بیدار کر کے ہی کیا جاسکتا ہے ۔مزید قومی خبریں
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
-
حکومت زور بازو عوام کے شعور کے آگے بند نہیں باندھ سکتی ‘ مسرت جمشید چیمہ
-
پاکستان کی معیشت عالمی اتار چڑھا ؤ کے باوجود بحالی کے راستے پر ہے،گورنر اسٹیٹ بینک کا آئی سی ایم اے کانووکیشن سے خطاب،
-
پاکستان اور برطانیہ کے درمیان تعلیم کے شعبے میں زیادہ سے زیادہ ایکسچینج پروگرامز شروع کرنے چاہئیں‘بلیغ الرحمن
-
موٹرسائیکل سواراورگدھا گاڑی میں تصادم باپ بیٹی جاں بحق ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.