حکومت کرسی بچانے کے چکروں میں عوامی مسائل سے بالکل لاتعلق ہو چکی ہے‘اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں،غریب بیچارہ بھوک وافلاس سے مررہا ہے‘لوڈشیڈنگ کے خاتمے اورروزمرہ کی اشیاء کی قیمتوں میں کمی کی جائے
امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصوداحمد کی منصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو
ہفتہ 30 اپریل 2016 20:06
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔30 اپریل۔2016ء ) امیر جماعت اسلامی پنجاب میاں مقصود احمد نے کہاہے کہ حکمرانوں کے ناقص فیصلوں اور غلط ترجیحات کی وجہ سے عوام کے مسائل میں بہت زیادہ اضافہ ہوگیا ہے۔ مہنگائی اس حد تک پہنچ چکی ہے کہ عام آدمی دووقت کی روٹی کوترس رہا ہے۔ اشیاء ضروریہ کی قیمتیں آسمان کو چھونے لگیں ہیں۔غریب بیچارہ بھوک وافلاس کی وجہ سے مررہا ہے اورحکومت ہے کہ مسلسل عوام دشمن پالیسیوں پر گامزن ہے۔
ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روزصوبائی دفترمنصورہ میں عوامی وفود سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے کہاکہ بجلی کی غیر اعلانیہ طویل لوڈشیڈنگ اور اشیائے خوردونوش کی قیمتوں میں ہوشرباء اضافے نے عوام کابھرکس نکال دیا ہے۔ گرمی کی شدت میں اضافہ ہوتے ہی لوڈشیڈنگ بھی اپنی انتہاکوپہنچ چکی ہے۔(جاری ہے)
اس وقت شہروں میں14سے16اوردیہاتوں میں18سے20گھنٹے کی لوڈشیڈنگ ہورہی ہے۔
عوامی مسائل اس حد تک بڑھ چکے ہیں کہ غریب اور عام آدمی نہ جی سکتاہے اور نہ مرسکتا ہے۔انہوں نے کہاکہ حکومت کرسی بچانے کے چکروں میں عوامی مسائل سے بالکل لاتعلق ہو چکی ہے۔3سال گزرچکے ہیں مگرحکمرانوں کی جانب سے عوام کوریلیف فراہم کرنے کے دعوے صرف اشتہارات تک محدود ہوکر رہ گئے ہیں۔ناکام پالیسیوں کی بناء پرمہنگائی،بے روز گاری اور انرجی کے بحران نے ملک کو گھیرے میں لے رکھا ہے۔نواز حکومت نے ملک و قوم کومزید مسائل اور مشکلات میں دھکیل دیاہے ۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ مہنگائی،بیروزگاری اورلوڈشیڈنگ کے خاتمے کو یقینی بنایاجائے اورروزمرہ کی گھریلوضروری اشیاء کی قیمتوں میں کمی کرکے سبسڈی دی جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
-
ملک کے سرکاری زرمبادلہ ذخائر 8 ارب ڈالرز ہو گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.