اورکزئی ایجنسی دہشت گردی سے پاک ۔سیکورٹی کلیرنس جاری۔بین الاضلاع میں مقیم متاثرہ خاندانو ں کی واپسی شروع
اتوار 1 مئی 2016 14:23
ہنگو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔01 مئی۔2016ء)اورکزئی ایجنسی دہشت گردی سے پاک ۔سیکورٹی کلیرنس جاری۔بین الاضلاع میں مقیم متاثرہ خاندانو ں کی شاہو خل چیکنگ پوانٹ سے واپسی شروع کر دی گئی۔آٹھ سال بعد واپسی پر روانگی کے واقت متاثرہ خاندانوں کی آنکھو ں میں خوشی کے آنسو۔دہشت گردوں کا قلع قمع کرنے کے لئے پاک فوج نے شہادتیں نوش کیں۔
ملیٹری آپریشن میں ہونے والے نقصانات سے بخوبی اگاہ ہے۔دوبارہ آبادکاری میں بھر پور تعاون فراہم کریں گے۔بریگیڈیئر عمران شیرازی اور پولیٹیکل ایجنٹ محمد زبیر خان کی میڈیا بریفنگ۔تفصیلات کے مطابق ہفتہ کے روز اپر اورکزئی ایجنسی کے بھی سیکورٹی کلیرنس دے کر متاثرین اورکزئی کو واپس قبائلی علاقوں کو جانے کی اجازت دے دی گئی۔(جاری ہے)
شاہو خیل ہنگو میں قائم عارضی چیکنگ پوائنٹ میں میڈیا بریفنگ دیتے ہوئے بریگیڈیئر عمران شیرازی،پولیٹیکل ایجنٹ محمد زبیر خان نے کہا کہ دہشت گردی کے خاتمے میں پاک فوج کے جوانوں اور افسران نے جانوں کے نظرانے پیش کر کے امن بحال کیا انہوں نے کہا کہ آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی خصوصی ہدایات پر فاٹا کے متاثرہ خاندانوں کی ا عزت اور باحفاظت واپسی سے قبائلی علاقوں کی رونقیں بحال ہوں گی۔
انہوں نے کہا کہ اپر اورکزئی کے 2800متاثرہ خاندانوں کو دو لاکھ سے زئد متاثری اورکزئی کو آبائی علاقوں میں واپس اور تباہ کاری کے مراحل میں ایف ڈی ایم اے کے تعاون سے بھر پور معاونت کی جائے گی ۔اورکزئی متاثرین کو فاٹا کے دیگر متاثرہ قبائلی علاقوں کے برابر حقوق اور مالی تعاون بھی فراہم کیا جائے گا۔انہوں نے کہا کہ حکومت کی جانب سے رجسٹرڈ متاثرہ خانوں کو دس ہزار روپے ٹرانسپورٹ کرایہ اور 25ہزار فوڈ پیکیج فی خاندان جبکہ غیر رجسٹرڈ متاثرین کو صرف آبائی علاقوں میں آباد کاری کی مالی امداد دی جائے گی۔انہوں نے کہا کہ پاک فوج نے بیش بہا قربانیوں سے دہشت گردی کی جڑیں کاٹ کر امن قائم کیا اور ،مستقبل میں پائیدار امن برقرار رکھنے کے لئے قبائلی عمائدین مشران اور عوامی تعاون نا گزیر ہے۔اس موقع پر واپس جانے والی 22متاثرہ خاندانوں کی آنکھوں خوشی کی آنسو بھی نظر آئی۔انہوں نے سیکورٹی فورسز اور اورکزئی پولیٹیکل انتظامیہ کے افسران کو امن کے فروغ اور دہشت گردی کے خلاف مکمل تعاون فراہم کرنے اور پاک فوج اور حکومت کے شانہ بانہ کھڑے کے بھی یقین دہانی کرائی۔مزید قومی خبریں
-
ڈاکٹرطاہرالقادری کا درسِ بخاری ،زوم لنک پر 20ہزار علماء کی شرکت
-
وزیر اعلیٰ سندھ کی زیر صدارت سندھ سوشل پروٹیکشن بورڈ کا پہلا اجلاس ، فوڈ سیکیورٹی-بھوک مٹاؤ پروگرام اور بے نظیر ویمن ایگریکلچر ورکرز سپورٹ پروگرام کی فزیبلٹی اسٹڈیز کی منظوری دیدی
-
وزارتوں میں ٹیکنوکریٹس کی تعیناتی دو کشتیوں میں سوار ہونے کے مترادف ہے اور دو کشتیوں کا سوار ہمیشہ ڈوبتا ہے، خورشید شاہ
-
لگتا ہے 9 مئی محسن نقوی، آئی جی پنجاب کا کیا دھرا ہے، اسد قیصر کا تحقیقات کیلئے جو ڈیشل کمیشن کا مطالبہ
-
رؤف حسن ان معاملات پر بھی ترجمان بن جاتے ہیں جن کا ان سے کوئی لینا دینا نہیں،شیر افضل
-
اسحاق ڈار کو ڈپٹی وزیراعظم بنانا اسٹیبلشمنٹ کیلئے کوئی پیغام نہیں،طلال چوہدری
-
وزیر دفاع سے ترکیہ کے بری افواج کے کمانڈر کی ملاقات،عالمی جغرافیائی سیاسی صورتحال پر مشترکہ افہام و تفہیم پر اطمینان کا اظہار
-
اس بارتو اسمبلیاں بیچی ، خریدی گئی، ہارنے والے بھی پریشان، جیتنے والے بھی مطمئن نہیں،مولانا فضل الرحمان
-
موٹروے پولیس نے قانون کی حکمرانی اور ٹریفک ڈسپلن قائم کر کے دکھایا ہے ،وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان
-
وزیراعلی سندھ کا سینئر صحافی ثمر عباس کے بھائی شفقت حسین کے انتقال پراظہار افسوس
-
چلڈرن ہسپتال لاہور میں کڈز ڈے کیئر سنٹر کا افتتاح ،بچوں کا بہت خیال رکھا جائے ، وزیر اعلیٰ پنجاب
-
وزیراعلی خیبر پختونخوا کاکوئلہ کان حادثے میں دو مزدوروں کے جاں بحق ہونے پر اظہارافسوس
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.