وزیر اعلی کی لیہ آمد ، زہریلی مٹھائی سے جاں بحق افراد کے لواحقین سے ملاقات ، اظہار تعزیت اورفاتحہ خوانی
آپ کے پیارے تو واپس نہیں لا سکتا لیکن پنجاب حکومت آپ کی ہر ممکن دیکھ بھال کرے گی،شہباز شریف دلخراش واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار ہے ، وزیر اعظم نواز شریف نے بھی واقعہ پر دلی دکھ کا اظہار کیا ہے ،علاقے کی ضروریات ترجیحی بنیادوں پر پوری کی جائیں گی، میں آپ کے دکھ میں شریک ہونے کیلئے یہاں آیا ہوں،وزیر اعلی کی لواحقین سے گفتگو
پیر 2 مئی 2016 21:27
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔02 مئی۔2016ء) وزیراعلیٰ پنجاب محمد شہبازشریف لیہ کے نواحی چک 105ایم ایل گئے اور زہریلی مٹھائی کھانے سے جاں بحق ہونے والے افراد کے لواحقین سے ملاقات کی-وزیر اعلی نے دل خراش واقعہ پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے جا ں بحق افراد کے اہل خانہ سے تعزیت کا اظہار اور مرحومین کے درجات کی بلندی کیلئے فاتحہ خوانی و لواحقین کیلئے صبر جمیل کی دعا کی-وزیراعلی فردا فردا متاثرہ گھرانوں کے لواحقین کے پاس گئے‘ ان سے ہمدردی اور تعزیت کا اظہار کیااور افسوسناک واقعہ کی تفصیلات معلوم کیں- وزیر اعلیٰ نے ایک ہی خاندان کے زہریلی مٹھا ئی سے جاں بحق ہونے والے 13 افراد کے سربراہ عمر حیا ت ، نا صر بی بی ، محمد نذیر ، بشریٰ پروین ، فاطمہ بی بی، زاہدہ بی بی ، محمد صدیق، سلمیٰ بی بی ، حمیدہ بی بی ، عظمت بی بی ، فیض محمد ، ریاست علی ، شاکر علی ،محمد نواز ، رحمت علی ، محمد نیاز ، کلثوم بی بی ، محمد اکبر ، مقبول حسین سے اظہار تعزیت کیا۔
(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.