طورخم بارڈر پر چیکنگ کیلئے جدید سکینرمشین کی تنصیب خوش آئند ہے، ضیاء الحق سرحدی
پیر 2 مئی 2016 21:59
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء)فرنٹیئر کسٹمز ایجنٹس گروپ خیبر پختونخوا (ایف سی اے جی)کے صدراور آل پاکستان کسٹمز ایجنٹس ایسوسی ایشن(اے پی سی اے اے ) کے وائس چیئرمین ضیاء الحق سرحدی نے کلکٹر کسٹمز پشاور قربان علی خان کی جانب سے طورخم بارڈر پر افغانستان سے آنیوالے لوگوں کی سفری دستاویزات اور ان کے سامان کی چیکنگ کیلئے جدید سکینرمشین کی تنصیب کو خوش آئند قرار دیا ہے اور کہا ہے کہ ایف بی آر پاکستان اور افغانستان کے مابین باہمی تجارت کے فروغ اور سمگلنگ پر قابو پانے کے لئے افغان ٹرانزٹ ٹریڈ اور ریگولر ایکسپورٹ میں آنیوالے مالوں کی چیکنگ کے لئے بھی طورخم بارڈر پر سکینر نصب کرے تاکہ غیر قانونی تجارت کا خاتمہ ممکن ہوسکے۔
انہوں نے کہا کہ اس اقدام سے مسافرمختصروقت میں چیکنگ سے فارغ ہوجایا کریں گے جبکہ محکمہ کسٹمز اپنے آپریشنز میں کمپیوٹرائزیشن اور جدید ٹیکنالوجی کے بھرپور استعمال کیلئے کوشاں ہے تاکہ بین الاقوامی تجارت کو مزید فروغ دیا جاسکے چونکہ اس وقت پاکستان کی 90فیصد تجارت بشمول برآمدات اور درآمدات کمپیوٹرائزڈ ہوچکی ہے جس کی بنیاد ایف بی آر کا وضع کردہ کسٹم کمپیوٹرائزڈ کلیئرنس نظام وی باک ہے۔(جاری ہے)
مزید قومی خبریں
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
-
ْکراچی: لیاری سے بی ایل اے کاانتہائی مطلوب دہشتگرد گرفتار، دوران تفتیش سنسنی خیز انکشافات
-
ٹانک،سیشن جج کے اغوا کیس کی انکوائری کیلئے خصوصی کمیٹی قائم
-
سائفر کیس کے جج 20 دن کی چھٹی پر چلے گئے
-
تین درجن سے زائد نکاح کرچکا ہوں، مفتی عبدالقوی کا انکشاف
-
پولیس اہلکاروں پر فائرنگ کی وارداتوں میں ایک گروپ کے ملوث ہونے کاشبہ
-
حکومت عوام کے مسائل کے حل کیلئے کوشاں ہے، جلد اچھے دن آئیں گے، چوہدری شافع حسین
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.