اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کے استعفے کامطالبہ نہ آنامناسب اقدام ہے ، سعدرفیق
مجھے یقین ہے کوئی مل کرراستہ نکال لیں گے اپوزیشن جو نقطہ نظردیگی اس کے بعدہی حکومت اپنا موقف دیگی اورسنجیدگی پرغورکریگی ،نجی ٹی وی سے گفتگو
پیر 2 مئی 2016 22:52
اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔02 مئی۔2016ء) وفاقی وزیرریلوے خواجہ سعدرفیق نے کہاہے کہ اپوزیشن کے ساتھ رابطے میں رہتے ہیں ،اپوزیشن کی طرف سے وزیراعظم کے استعفے کامطالبہ نہ آنامناسب اقدام ہے ،مجھے یقین ہے کہ کوئی مل کرراستہ نکال لیں گے ۔نجی ٹی وی سے گفتگوکرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ میاں نوازشریف کا3باراحتساب ہوااورچوتھی باربھی ۔
انہوں نے خودکواحتساب کیلئے پیش کردیاہے ۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن جونکتہ نظردیگی اس کے بعدہی حکومت اپنا موقف دے گی اورسنجیدگی پرغورکریگی ۔(جاری ہے)
اپوزیشن ایک قدم بڑھے گی توحکومت دوقدم بڑھے گی ،اپوزیشن کے ساتھ مذاکرات کے دروازے بندنہیں کئے۔انہوں نے کہاکہ اپوزیشن خودکنفیوژ نظرآرہی ہے۔انہوں نے کہاکہ نوازشریف کے سارے اثاثے پبلک دستیاب ہیں۔
قرضے معاف کرانے والی بات سے پیچھے نہیں ہٹیں گے۔اپوزیشن فیصلہ کرے تحقیقات پارلیمنٹ سے کرانی ہیں یاکمیشن سے ،حکومتی اپوزیشن کے ٹی اوآرزکاجائزہ لیگی،اپوزیشن کے مناسب ٹی اوآرزشامل کئے جاسکتے ہیں ،اپوزیشن کے سیاستدان جج بننے کی کوشش نہ کریں ،اپوزیشن کااکٹھاہوناہمیں سوٹ کرتاہے ،حکومت نے بات چیت کوردنہیں کیاایک پلیٹ فارم پرآکربات کریںمزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.