اسلام آباد : سپریم کورٹ نے حکومت کی حج کوٹہ پالیسی مسترد کر دی
سمیرا فقیرحسین منگل 3 مئی 2016 13:47
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔03 مئی 2016ء) : سپریم کورٹ نے حکومت کی حج کوٹہ پالیسی کو مسترد کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ کے تین رکنی بنچ نے سماعت کی جس کے بعد فیصلہ چیف جسٹس انور ظہیر جمالی نے پڑھ کر سنایا۔سپریم کورٹ نے پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کوٹہ کم کر کے 40 فیصد کرنے کی حکومتی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے 50 فیصد کوٹہ بحال کر دیا ہے۔
عدالتی فیصلے کے مطابق پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کوٹہ 50 فیصد کر دیا گیا ہے۔ سپریم کورٹ نے 2016 کی حج پالیسی مسترد کی ، سماعت کے دوران چیف جسٹس انور ظہیر جمالی کا کہنا تھا کہ کیا 10 فیصد کوٹہ کم کرنے سے ٹور آپریٹرز کے حقوق نہیں مارے جائیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ٹورآپریٹرز بھی مختص کیے گئے کوٹے کے مطابق پوا سال تیاری کرتے ہیں۔(جاری ہے)
لہٰذا پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کوٹہ 50 فیصد ہو گا۔
عدالت کا کہنا تھا کہ بظاہر حج پالیسی بنانے کے لیے عدالتی احکامات کو مد نظر نہیں رکھا گیا۔پالیسی کی تشکیل کے لیے اعلٰی سطحی کمیٹی بنانے کا حکم بھی نہیں مانا گیا۔ عدالت میں سرکاری وکیل کا کہنا تھا کہ حکومت عازمین کے لیے بہتر اقدامات کر رہی ہے ۔ یاد رہے کہ حکومتی اعلیٰ سطح کے اجلاس میں پرائیویٹ ٹور آپریٹرز کا کوٹہ دس فیصد کم کر کے 40 فیصد کر دیا گیا تھا جسے ٹور آپریٹرز نے سپریم کورٹ میں چیلنج کیا۔ سپریم کورٹ نے حکومتی پالیسی کو مسترد کرتے ہوئے ٹور آپریٹرز کا 50 فیصد کوٹہ بحال کر دیا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
پاکستان اورنیوزی لینڈکی ٹی ٹونٹی سیریزمیں شاہین شاہ آفریدی کامیاب ترین بائولر رہے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.