پاکستان کی ترقی اور عوام کی بہبود کے ایجنڈے پر عمل پیرا ہیں، عوام نے ہمیں مینڈیٹ اور مخالفین کو شکست دی ،مخالفین کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے،خیبر پختونخوا کے جس علاقے کا بھی دورہ کیا وہاں پرانے سکول، ہسپتال، ٹوٹی پھوٹی سڑکیں نظر آئیں
وزیراعظم محمد نواز شریف کا بنوں میں عوامی اجتماع سے خطاب
منگل 3 مئی 2016 14:34
بنوں ۔ 3 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔03 مئی۔2016ء) وزیراعظم محمد نواز شریف نے دو ٹوک طور پر کہا ہے کہ وہ گیڈر بھبکیوں سے ڈرنے والے نہیں، عوام نے ہمیں مینڈیٹ اور مخالفین کو شکست دی، عوام کی خدمت اور ملکی ترقی کے ایجنڈے کی سرگرمی سے پیروی جاری رکھیں گے، ایک پائی کی کرپشن بھی ثابت ہو جائے تو نواز شریف ایک منٹ میں گھر چلا جائے گا، نئے پاکستان کے خواب کی تعبیر مل رہی ہے۔
خیبر پختونخوا میں ہماری حکومت نہیں لیکن ہم صوبے کی عوام کی خدمت کیلئے یہاں آئے ہیں۔انہوں نے ان خیالات کا اظہار منگل کو یہاں عظیم الشان عوامی اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ وزیراعظم نے کہا کہ ہم بلا جواز تنقید کرنے والے مخالفین کے کہنے پر گھر نہیں جائیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ 2013ء میں جن لوگوں نے صوبہ خیبرپختونخوا کے عوام کو سنہرے خواب دکھائے انہوں نے یہاں کچھ نہیں کیا۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
اذلان شاہ ٹورنامنٹ کے ٹرائلز ختم ، 18 رکنی پاکستان ہاکی ٹیم کا اعلان
-
میری تنہائی
-
یورپی یونین کے بیس سے زیادہ رکن ممالک بجٹ خسارے کا شکار
-
اسحاق ڈار کو نائب وزیراعظم مقرر کر دیا گیا، نوٹیفکیشن جاری
-
ڈیرہ اسماعیل خان میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 2 دہشت گرد مارے گئے
-
پوپ فرانسس وینس بینالے میں شرکت کرنے والے پہلے پوپ بن گئے
-
ملک میں گندم کی درآمد سے متعلق اہم انکشافات سامنے آگئے
-
پی ٹی آئی کا ریلیز عمران خان ٹرین مارچ کراچی سے سکھر روانہ
-
اسٹیبلیشمنٹ کے جھوٹ، فریب، بلیک میلنگ اور تشدد کی لمبی داستانیں ہیں، حماد اظہر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.