کراچی،اوپل لائیٹنگ پاکستان “ اور بین الاقوامی کمپنی ” ملر اینڈ فپس“کے درمیان اشتراک عمل کا معاہدہ طے پا گیا
ملک بھر میں خوش آئند حد تک کم بجلی خرچ کرنے والی لائیٹس دستیاب ہو سکیں گی
منگل 3 مئی 2016 19:38
کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) اوپل لائیٹنگ پاکستان “ اور بین الاقوامی کمپنی ” ملر اینڈ فپس“کے درمیان اشتراک عمل کا معاہدہ طے پاگیا ہے جس کے تحت پاکستان بھر میں خوش آئند حد تک کم بجلی خرچ کرنے والی لائیٹس دستیاب ہو سکیں گی۔ مذکورہ اشتراک عمل کی تقریب منگل کے روز یہاں ایک مقامی ہوٹل میں منعقد ہوئی جس سے اوپل لائیٹنگ پاکستان کے جنرل مینیجر کارپورٹ سیلز مسٹر یوسف صدیقی اور ملر اینڈفپس کے ڈایریکٹر مسٹر جہانزیب سید نے خطاب کیا جبکہ اس موقع پراوپل سیلز کے جنرل مینیجر برائے ساؤتھ ریجن عارف الحسن، اوپل لائٹینگ کے مارکیٹنگ مینیجر عامر رشید، پراڈکٹ مینیجر احسن سید ، نیشنل سیلز مینیجر کاشف راؤ اور دیگر سینئر اہلکار بھی موجود تھے۔
تقریب کے مہمان خصوصی کے طور پر خطاب کر تے ہوئے یوسف صدیقی نے کہا کہ پاکستان میں اوپل لائٹنگ کی ڈیمانڈ میں اضافہ کی وجہ صرف توانائی کی بچت کا پہلو ہی نہیں بلکہ ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے حوالے سے ہونے والی ہماری پیش رفت بھی ہے۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ ملر اینڈفپس کے اشتراک عمل سے کم بجلی خرچ کرنے والے معیاری بلب اور لائٹس پاکستانی عوام کو ارزاں نرخوں پر میسر آسکیں گے۔
یوسف صدیقی نے کہا کہ سائینسی اور تکنیکی مصنوعات کے شعبوں میں جدت طرازی کے ذریعے ویلیو ایڈیشن پید ا کی جاسکتی ہے جس کیلئے دنیا بھر صنعتی پالیسی کے اندر خصوصی ترغیبات رکھی جاتی ہیں۔ انہوں نے حکومت پاکستان کو بھی تجویز دی کہ جدت طرازی اور ویلیو ایڈیشن کی حوصلہ افزائی کیلئے انڈسٹری کو خصوصی ترغیبات دی جائیں۔ملر اینڈفپس کے ڈائرایکٹر جہانزیب سید نے اپنے خطاب کے دوران امید کی کہ اوپل اور ملر اینڈفپس کے اشتراک سے پاکستان میں لائٹینگ کے شعبہ میں جدید اور معیاری مصنوعات کی وسیع تر اقسام میسر آسکیں گی۔تقریب میں پیش کی جانے والی ایک پریزنٹیش کے دوران بتا یا گیا کہ اوپل کمپنی نے مسلسل ریسرچ اینڈ ڈویلپمنٹ کے عمل سے جدت طرازی اختیار کرتے ہوئے نیک نامی کمائی ۔ یہی وجہ ہے کہ 1996 میں قائم ہونے والی کمپنی اس وقت 6000ملازمین اور مصنوعات کی لاتعداد اقسام پر مشتمل ہے۔اس وقت پاکستان کے علاوہ شنگھائی، زونگشان انڈسٹریل پارک اور ووجیانگ انڈسٹریل پارک ایران میں اوپل کے پیداواری یونٹ قائم ہیں جبکہ مجموعی طور پر یہ کمپنی دنیا کے پچاس ممالک میں کام کر رہی ہے اور پاکستان سمیت دنیاکے مختلف ملکوں میں اسکے 450 ریسرچ سنٹرز موجود ہیں۔مزید قومی خبریں
-
قائد ن لیگ کے دیرینہ ساتھی ،سابق ایم این اے میاں افضل حسین تارڑدل کا دورہ پڑنے سے انتقال کرگئے
-
رواں سال مسلسل چوتھے مہینے میں بھی مختلف موبائل فونز کی قیمتوں میں کمی
-
ق*نصف درجن شادیاں کرنے والی دلہن گروہ سمیت گرفتار ۔ عدالت نے مقدمہ ڈسچارج کردیا
-
نیشنل ہائی ویز اینڈ موٹروے پولیس میں ملازمتوں کی تاریخ میں توسیع کردی گئی ہے، ترجمان
-
نادرا کا سائبر سیکیورٹی سسٹم مزید مضبوط کرنے کا فیصلہ
-
طاقت کی دھمکیوں سے نہ کسی کو فائدہ ہوا اور نہ ہوگا،اعظم نذیر تارڑ
-
ْاسٹیبلشمنٹ سے مذاکرات کی خواہش نے پی ٹی آئی کا اصل چہرہ بے نقاب کر دیا،رانا تنویر حسین
-
ووٹ کو عزت ملی ہوتی تو 8 فروری کو نتائج مختلف ہوتے، جاوید لطیف
-
پی ٹی آئی فوج کے بعد حکومت سے بھی مذاکرات کریگی، فیصل واوڈا
-
پاکستان ڈیجیٹل کرنسی کی جانب جانے کا سوچ رہا ہے، وزیر خزانہ
-
p تحریک انصاف کا 3مئی کو فیصل آباد میں جلسہ عام کا اعلان
-
پاکستان کو نمایاں مشکلات کا سامنا ہے،ایم ڈی آئی ایم ایف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.