بنوں سمیت جنوبی اضلاع پاکستان کے پسماندہ ترین اضلاع ہیں،مولانا فضل الرحمن

وزیراعظم نواز شریف کی آمد سے بنوں سمیت تمام جنوبی اضلاع میں ترقی کا آغاز ہوگیا ہے ،پاکستان کی تاریخ میں پسماندہ علاقوں کو نظرانداز کیاگیا ، آج سرزمین بنوں خوشی کا اظہار کرکے وزیراعظم کو خوش آمدید کہہ رہا ہے ،سربراہ جے یو آئی کا جلسہ عام سے خطاب

منگل 3 مئی 2016 22:22

بنوں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔03 مئی۔2016ء) جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمن نے بنوں سپورٹس کمپلیکس میں ایک بڑے جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بنوں سمیت جنوبی اضلاع پاکستان کے پسماندہ ترین اضلاع تصور کئے جاتے ہیں وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی آمد سے بنوں سمیت تمام جنوبی اضلاع میں ترقی کا آغاز ہوگیا ہے پاکستان کی تاریخ میں پسماندہ علاقوں کو نظرانداز کیاگیا جس کے بارے میں مفتی محمود مرحوم فرماتے تھے کہ ہمارا علاقہ پسماندہ ہے جنہیں عملاً پسماندہ رکھا گیا ہے اب وزیراعظم میاں محمد نواز شریف کی بدولت ترقی کرکے آگے جائے گا آج 3 مئی کو سرزمین بنوں خوشی کا اظہار کررہا ہے اور وزیراعظم کو خوش آمدید کہہ رہا ہے جس کی تائید 14 مئی کو وزیراعظم ڈیرہ اسماعیل خان آکر پائیں گے اور ڈیرہ کیلئے اعلانات کریں گے اُنہوں نے کہا کہ تعجب کی بات ہے کہ ہمارے صوبے کے عوام نے مینڈیٹ دیا ہے مینڈیٹ کے باعث حکومت کی ذمہ داری بنتی ہے کہ وہ صوبے کو ترقی کے راہ پر ڈالیں مگر وہی لوگ صوبے کی ترقی کا راستہ روک رہے ہیں ہم نے جو صوبہ ان کے حوالے کیا تھا وہ حکومت تاریکیوں اور مغربی تہذیب کی طرف جانے لگی ہم پر ایسی حکومت مسلط کی گئی جنہیں بتایا گیا کہ یہاں کے پشتون قوم کے اندر مذہب کی جڑیں مضبوط ہیں جنہیں اُکھاڑنے کیلئے عملی کام کریں اور ہم نے دیکھا کہ ماؤں بہنوں کے سروں سے دوپٹہ چھینا اور سڑکوں پر نچھاویا لاہور کے حالیہ جلسہ میں پارٹی کے نوجوان جنسی درندوں اپنے ہی خواتین کارکنوں کی عزت پر حملہ کیا اور اُن کی تذلیل کی لیکن ہم قوموں کی غیرت ، اسلام اور تہذیب وتمدن کو ختم نہیں کرنے دینگے اُنہیں پتہ نہیں کہ اُن کا کس سے واسطہ پڑا ہے وہ کہتے ہیں کہ ہمیں اقتصادی راہداری منصوبے کے حوالے سے اعتماد میں نہیں لیا گیا ہے لیکن جو صرف نیند ہی کرتے ہیں اور ہر وقت نشہ میں دُھت ہو ان لوگوں اعتماد ہی نہیں پہلے خواب خرگوش سے جاگو تو سہی وہ وزیراعظم سے استعفیٰ دینے کا مطالبہ کررہے ہیں مگر یہاں خیبر پختونخواہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ صوبائی حکومت کی سب سے بڑی ڈیوٹی چوہوں کو مارنا ہے اپنے صوبے میں چوہوں سے ڈرنے والے پنجاب کے شیروں کا کیا مقابلہ کریں گے پاناما لیکس میں تیرے بھی آف شور کمپنیاں ہیں یہاں کے ہسپتال تباہ اور غریب کے بیٹوں کا پیسہ برباد کیاہے احتساب ہوگا تو سب کا ہوگا پھر گھر جائیں یا جیل تمھیں کہا جائے گالیکن جب احتساب میں آپ آئیں گے تو آپ گھر نہیں بلکہ اپنی سسرال تل ابیب جائیں گے اس اجتماع کی مناسبت سے نوٹس لیں اُنہوں نے کہا کہ شمالی وزیرستان کے بوڑھے بچے اور خواتین شدید گرمی کی تپش برداشت کررہے ہیں جبکہ یہاں کی خواتین حیاء دار ہیں جو کبھی اپنے گھروں سے نہیں نکلی وزیراعظم اسی جلسہ میں باعزت واپس جانے کا اعلان کریں اور ان کے نقصانات کا معاوضہ دینے کا اعلان کریں جبکہ بعض شمالی وزیرستان متاثرین خاندان اپنی عزت بچانے کیلئے افغانستان کی طرف گئے اُنہیں بھی واپس لانے کا انتظام کیا جائے فاٹا کے اساتذہ کی اپ گریڈیشن کے حوالے اسلام آباد میں دھرنا ہوا جس میں حکومتی کارندوں سے بات کرکے اپ گریڈیشن دینے کا فیصلہ ہوکر مطمئن بھیجا گیا مگر تاحال اُن کا مطالبہ پورا نہیں ہوا اس کیلئے اپ گریڈیشن دینے کا اعلان کریں ہمارے نصاب میں اسلامیات مضمون لازمی ہے مگر افسوس کا مقام ہے کہ اس کیلئے اسلامیات کا کوئی اُستاد نہیں جبکہ ورکرز ویلفیئر بورڈ میں بھرتی 7 سو اساتذہ کو ملازمت سے برخاست کیا گیا ہے ان کی بحالی کا بھی اعلان کیا جائے