وزیر بلدیات خیبرپختونخوا کی زیر صدارت اجلاس، محکمہ پولیس میں چیک اینڈ بیلنس کانظام متعارف کرانے کافیصلہ
اجلاس میں پولیس کے تنظیمی ڈھانچہ کو مزید فعال بنانے ،عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے پر غوروخوض
بدھ 4 مئی 2016 18:17
پشاور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔04 مئی۔2016ء) صوبائی کابینہ کی خصوصی کمیٹی برائے پولیس ریفارمز کاایک اجلاس سینئر صوبائی وزیر بلدیات ویہی ترقی عنایت اﷲ کی زیر صدارت بدھ کے روز سول سیکرٹریٹ پشاورمیں منعقد ہوا۔ اجلاس میں وزیر تعلیم محمد عاطف ،وزیر آبنوشی شاہ فرمان ،وزیر محنت ومعدنی ترقی انیسہ زیب طاہرخیلی،سیکرٹری قانون محمد عارفین ،ایڈوکیٹ جنرل اور متعلقہ افسران نے شرکت کی ۔
اجلاس میں صوبائی پولیس کو عوام دوست بنانے ،عوام کی شکایات کے جلد از جلد ازالے ،جرائم کی روک تھام اور امن وامان کی بہتری کے لئے پولیس ایکٹ میں اصلاحات متعارف کرانے سے متعلق مختلف امور پرغور وخوض کیاگیا اور اس سلسلے میں مختلف تجاویزکا جائز ہ بھی لیاگیا۔اجلاس میں پولیس کے تنظیمی ڈھانچہ کو مزید فعال بنانے اور اسے عصر حاضر کے تقاضوں سے ہم آہنگ کرنے کی غرض سے معاملات پر غوروخوض ہوا تاکہ پولیس افسران اور اہلکاروں کو ترقی کے مواقع میسر آسکیں اور وہ خوب دلجمعی سے اپنے فرائض منصبی انجام دینے کے قابل ہوسکیں۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
’پاکستان کا نام شریفستان رکھ دیں‘
-
گندم کے معاملے پر دھرنے کا اعلان کرنے والے کسان بورڈ پنجاب کے سربراہ گرفتار
-
وزیراعلیٰ پنجاب کا چلڈرن ہسپتال لاہور میں نیا آئی سی یو یونٹ بنانے کا اعلان
-
وزیراعظم کی سعودی ولی عہد سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال
-
سکیورٹی فورسز کا ٹانک میں آپریشن، 4 دہشت گرد مارے گئے ، آئی ایس پی آر
-
آڈیو لیکس کیس میں اہم پیشرفت
-
آڈیو لیکس کیس، اسلام آباد ہائیکورٹ کا ڈی جی ایف آئی اے کیخلاف توہین عدالت کی کارروائی کا عندیہ
-
سٹاک مارکیٹ ایک اور تاریخ رقم کرکے نئی بلندیوں کو چھو گئی
-
ٹانک میں سکیورٹی فورسزکے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.