پانی و سیوریج منصوبے میں5کروڑ کی کرپشن، پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع
جمعرات 5 مئی 2016 13:54
لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔05 مئی۔2016ء) پاکستان مسلم لیگ (ق) کی رکن صوبائی اسمبلی خدیجہ عمرفاروقی نے پنجاب میں صاف پانی اور سیوریج کے منصوبے میں پانچ کروڑ روپے کی مبینہ کرپشن کے انکشاف پر پنجاب اسمبلی سیکرٹریٹ میں تحریک التوائے کار جمع کروادی ۔اپنی تحریک التوائے کار میں انہوں نے کہا کہ اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب نے ترقیاتی منصوبوں کے فنڈز من پسندف رموں کو دیئے جانے پر محکمہ ہاؤسنگ سے جواب بھی طلب کرلیا ہے ۔
گزشتہ مالی سال کے دوران چار ارب روپے مالیت کے منصبوے میں پانچ کروڑ کی مالی بے ضابطگیاں ہوئیں ۔محکمہ ہاؤسنگ کی جانب سے لاہور اور صوبہ بھر میں فیزیبلٹی سٹڈی کے لیے نجی فرم کو ٹھیکہ دیا گیا جس میں مبینہ طور پر افسران کی ملی بھگت سے قومی خزانے کو پانچ کوڑ اکانوے لاکھ روپے کا نقصان پہنچایا گیا ۔(جاری ہے)
اکاؤنٹنٹ جنرل پنجاب آفس کے مطابق کنسلٹنٹ فرم کو پانچ کروڑ ترانوے لاکھ روپے اضافی دیئے گئے ہیں جس کی محکمہ کی طرف سے کوئی دستاویزات بھی فراہم نہیں کی گئیں۔
خدیجہ فاروقی نے کہا کہ ایک طرف خادم اعلیٰ پنجاب ترقیاتی منصوبوں میں شفافیت کا ڈھنڈورا پیٹ رہے ہیں اور ترقیاتی منصوبوں میں بچت کے اشتہارات چھپوائے جارہے ہیں جبکہ دوسری جانب پنجاب میں کروڑوں روپے کی کرپشن کے ہولناک انکشافات ہورہے ہیں جو بیڈ گورننس کی انتہاء ہے۔انہوں نے کہا کہ صاف پانی سیوریج منصوبہ میں قومی خزانے کو 5کروڑ سے زائد نقصان کی تفصیلی رپورٹ پنجاب اسمبلی میں پیش کی جائے اور اس کے ذمہ داروں کا بھی تعین کیا جائے ۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پناہ گزینوں پر مشتمل ٹیم پیرس اولمپکس میں امید کا پیغام لے کر پہنچے گی
-
2 آٹو کمپنیوں نے گاڑیوں کی قیمتوں میں 15 لاکھ روپے تک کمی کر دی
-
یورپ سے پناہ کے متلاشی بچوں کو قید نہ کرنے کا مطالبہ
-
گندم یا چینی اسکینڈلز کی انکوائری کمیٹیوں میں ویسٹرن انٹرسٹ بیٹھا ہوا ہے
-
جنگ نے غزہ کی معیشت کو دو دہائیاں پیچھے دھکیل دیا، یو این ادارے
-
فیصل آباد میں کاوباری حالات سے تنگ شخص نے بیوی بچوں کو قتل کر ڈالا
-
پرویز الٰہی کی درخواست ضمانت منتقلی کیلئے فائل چیف جسٹس کو ارسال
-
چیف منسٹر پنک گیمز2024 کے انعامات ڈبل، انعام 50لاکھ سے بڑھا کرایک کروڑ روپے کرنے کا اعلان
-
حکومت کا ملک کو برآمدی مرکز میں تبدیل کرنے کا وسیع تر وژن ہے، وزیر مملکت برائے آئی ٹی شزہ فاطمہ سے گوگل فار ایجوکیشن ٹیم کی مقامی پارٹنر ٹیک ویلی پاکستان کے ہمراہ ملاقات
-
نیلم جہلم ہائیڈرو پاور پلانٹ سے بجلی کی پیداوار مکمل طور پر بند کر دی گئی
-
سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کا شیخ طہنون محمد بن النہیان کے انتقال پر اظہار تعزیت
-
صوبائی حکومتیں پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی اور اشیائے خورد و نوش کے سرکاری نرخوں پر عملدرآمد یقینی بنانے کے لئے اقدامات کریں، وزیراعظم شہبازشریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.