امریکی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا میں لندن کے میئر منتخب ہونے والے پاکستانی نثراد صادق خان کے تاریخی الیکشن کی وسیع پیمانے پر کوریج
ہفتہ 7 مئی 2016 13:53
نیویارک ۔ 7 مئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔07 مئی۔2016ء) امریکی پرنٹ و الیکٹرانک میڈیا نے لندن کے میئر منتخب ہونے والے صادق خان کے تاریخی الیکشن کو وسیع پیمانے پر کوریج دی اورامریکی اخبار نیویارک ٹائمز نے صادق خان کو مغرب کے مسلمان سیاستدانوں میں سے نمایاں ترین سیاستدان قراردیا ہے۔ امریکی اخبار نے لندن سے موصولہ رپورٹ کو صفحہ اول پر کوریج دیتے ہوئے لکھا ہے کہ صادق خان کی یہ تاریخی کامیابی ایسے وقت میں ہوئی ہے جبکہ یورپ اسلام فوبیا پر قابو پانے کیلئے کوشاں ہے ۔
نیویارک ٹائمزنے بتایا کہ صادق خان کے حریف امیدوار ذیک گولڈ سمتھ نے انتخابی مہم کے دوران صادق خان پر شدت پسندوں کی مدد کرنے اور ان کیلئے نرم گوشہ رکھنے کا الزام لگایا تھا تاہم صادق خان نے اس کا دلائل پرمشتمل جواب دیا اور کہا کہ پکا مسلمان ہونے کے ناطے شدت پسندی پر قابو پانا میری ذمہ داری ہے ، میں لندن کا باسی اور یورپین برطانوی ہوں، میں ایشیائی نژاد پاکستانی مسلمان ہوں اور ایک باپ اورخاوند بھی ہوں۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
لاہور میں پولیس اہلکار نے گولی مارکرخودکشی کرلی
-
ملکی معیشت کو صحیح سمت پر لیجانے کیلئے کڑوی گولیاں نگلنی پڑیں گی‘ احسن اقبال
-
آئین کی بالادستی سے ہی ملک آگے بڑھے گا، عوام کو اپنے نمائندے منتخب کرنے کا اختیار ہونا چاہیے، چیئرمین سینیٹ
-
وزیراعظم اور امیر کویت کے درمیان ملاقات
-
پاکستان میں غیر معیاری ادویات کا مسئلہ
-
ہمارے مسالے مضر صحت نہیں، بھارتی کمپنی ایم ڈی ایچ
-
کیا انتظامی عہدے کیلئے حکمران خاندان سے ہونا ہی واحد شرط ہے؟
-
غزہ میں جنگ بندی کی کوششوں میں تیزی
-
مولانا فضل الرحمان نے آئندہ لائحہ عمل کے اعلان کی تاریخ دیدی
-
وزیراعظم محمد شہبازشریف سے آئی ایم ایف کی منیجنگ ڈائریکٹر کرسٹالینا جارجیوا کی ملاقات ، گزشتہ سال اسٹینڈ بائے ارینجمینٹ کے حوالے سے وزیراعظم کے قائدانہ کردار کی تعریف
-
وزیراعظم کی سعودی حکام سے ملاقاتوں میں پاکستان میں مزید سرمایہ کاری پر اتفاق
-
دبئی ایئر پورٹ کا اگلے دس سال میں المکتوم ایئرپورٹ منتقلی کا منصوبہ تیار
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.