پنجاب میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغاز

ہفتہ 7 مئی 2016 16:22

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء) پنجاب میں انٹرمیڈیٹ کے امتحانات کا آغازجبکہ پنجاب بھر میں ایف اے اور ایف ایس سی پارٹ 2 کے سالانہ امتحانات 23مئی تک جاری رہیں گے ۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق لاہوربورڈکے تحت ہونے والے امتحانات میں 1لاکھ52ہزار9سو76امیدوارحصہ لے ر ہے ہیں جبکہ امتحانات کیلئے 490 امتحانی مراکز قائم کئے گئے ہیں ۔بورڈ ذرائع نے بتایا کہ متعلقہ حکام کو امتحانی مراکز میں نقل کرنے والوں کیخلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے جبکہ نقل کی روک تھام کیلئے مراکز اور اطراف میں دفعہ 144 نافذ ہو گئی ۔ ذرائع کا مزید کہنا تھا کہ پارٹ 2کا آخری پرچہ 23مئی کو ہو گا جس کے بعد 24مئی سے ایف ایاورایف ایس سی پارٹ1 کے امتحانات شروع ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :