چین میں ڈرون طیاروں کا فصلوں پر سپرے شروع

ہفتہ 7 مئی 2016 20:56

چین میں ڈرون طیاروں کا فصلوں پر سپرے شروع

بیجنگ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔07 مئی۔2016ء ) چین میں ڈرون طیاروں کو فصلوں پر کیڑے مار ادویات کے سپرے کے لئے استعمال کرنا شروع کر دیا گیا ہے ۔

(جاری ہے)

چین میں ڈرون ٹیکنالوجی کو مجموعی طور پر معاشرے کے فائدے کے لئے استعمال کیا جا رہا ہے جس کی سب سے بڑی مثال ڈرون ٹیکنالوجی کی زرعی شعبہ میں استعمال کی ہے ۔ ایک ڈرون طیارہ ایک گھنٹہ میں 10ایکٹر زمین پر کیڑے مارادویات کا سپرے کر سکتا ہے ۔زرعی میدان میں استعمال ہونے والے ڈرونز کو بہت جلد دیگر ممالک میں بھی فروخت کے لئے پیش کیا جائے گا۔ اعدادوشمار کے مطابق پہلے مرحلے میں زرعی ڈرونز کی فروخت سے 1ارب ڈالر کی آمدن متوقع ہے ۔

متعلقہ عنوان :